سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن دبئی ٹیم نے قائد ڈے کی پروقار تقریب ایک خوبصورت مقامی پارک میں انعقاد کیا۔ حافظ مبشر نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا، آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت عابد حسین مغل نے حاصل کی، علامہ غلام دستگیر منہاجین نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر عبدالقیوم نے پاکستان سے تشریف لائے علامہ وقاص خالد منہاجین اور محمد ناصر کیانی سیکرٹری پی اے ٹی ایبٹ آباد اور دیگر مہمانان گرامی قدر کو شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔ حسب معمول اس موقع پر سالانہ درود پاک کی رپورٹ پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے دبئی میں منعقدہ World Tolerance Summit 2019 میں خصوصی شرکت کی۔دو روزہ کانفرنس 13 اور 4 نومبر 2019ء کو مدینۃ جمریہ کانفرنس اینڈ ایونٹس سنٹر دبئی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد دبئی کی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔ کانفرنس میں سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ کانفرنس میں 105 ممالک سے مندوبین شریک ہوئے جبکہ شہرآفاق اسکالرز اور محقین و مصنفین کی بین المذاہب رواداری پر لکھی گئی کتب کی نمائش بھی ہوئی۔ منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی و عربی کتب کی نمائش کی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل میر آصف اکبر قادری نے 10 سے 22 ستمبر 2017ء تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملکی، علاقائی تنظیمات کی طرف سے فکری اور تربیتی نشستوں اور پروگراموں میں شرکت کی۔ میر آصف اکبر قادری نے پروگراموں، کانفرنسز اور تقاریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالمی قیام امن کے لیے خدمات اور افکار کو لوگوں تک پہنچایا۔
جامعۃ الازھر، مصر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کو پروقار انداز میں منایاگیا۔ اس سلسلہ میں جامعۃ الازھر میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیرتعلیم طلبہ نے 19 فروری 2009ء کو سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔
بتاریخ 15 جنوری 2009 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کی طرف سے ہفتہ وار محفل ذکر و درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز حافظ محمد رمضان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عثمان قادری نے حاصل کی۔ بعد ازاں محمد ارشد نے دورود شریف کا ورد کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.