سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے برطانیہ میں سکاٹ لینڈ میں خدمتِ دین انجام دینے والے علمائے کرام اور مذہبی سکالرز کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام کی حقیقی انسانی و روحانی تعلیمات کے فروغ و احیاء کے لئے علمائے کرام کو فروعی و مسلکی اختلافات سے بالاتر ہونا ہو گا۔ اسلام اتحادِ امت اور اجتماعیت کا دین ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ برمنگھم کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقررین نے شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ شہداء کے انصاف کے لیے اشرافیہ اور حکمران پہلے دن سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام مدینۃ الزھراء بریڈ فورڈ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، منہاج القران کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے معززین خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن والسال برطانیہ کے زیراہتمام شہداء ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل والسل ڈاکٹر علی اکبر قادری نے پروگرام کی کمپئرنگ کی۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو ناصرف یاد کرنا بلکہ ان کے انصاف کے لیے آواز بلند کرنا بھی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے لارڈ واجد الطاف خان نے ترکی کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن الطان ’’ارتغرل غازی‘‘ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت طیبہ پر شہرہ آفاق کتاب ’’سیرتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی خاکہ‘‘ پیش کی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران لارڈ واجد الطاف خان نے اینجن الطان کو کتاب کا تحفہ پیش کیا، جس پر اینجن الطان ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے امن و سلامتی، اخوت و محبت کے آفاقی و اخلاقی پیغام پر مشتمل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ برطانیہ کے چوتھے روز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیدراوں اور پاکستانی کمیونٹیز کے نمائندہ افراد کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت اور فرقہ واریت امہ کو درپیش بڑے چیلنج ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ہمہ جہتی تعلیمی، فکری و اصلاحی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت، بین المذاہب رواداری اور انسداد دانتہا پسندی تحریک منہاج القرآن کے دعوتی اہداف ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کی ایگزیکٹیو کونسل نے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کو لندن سکول آف اکنامکس یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کی لوکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر ممبران نے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
جگر گوشہ شیخ الاسلام شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے لندن سکول آف اکنامس یونیورسٹی سے Master in International Relations کی ڈگری اعلیٰ امتیازی گریڈ کے ساتھ مکمل کر لی ہے، لندن سکول آف اکنامکس یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ کانووکیشن میں انہیں ڈگری سے نوازا گیا۔ اس اہم اور پر مسرت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کو اعلیٰ امتیازی گریڈ کے ساتھ ماسٹر ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور اپنی ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔
منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے زیراہتمام ’’لیونگ لیگسی فیسٹیول‘‘ میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات مبارکہ کائنات میں اخلاق حسنہ کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں۔ آپ ﷺ کے اخلاق کیسے تھے، اس بارے جب سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے پوچھا گیا تو آپ نے بیان کیا کہ سارا قرآن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے لیے سراپا رحمت ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے سے ہی حقیقی کامیابی مل سکتی ہے۔ اس موقع پر پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ کرام، سکالرز، طلباء، فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے زیراہتمام ’’لیونگ لیگسی فیسٹیول‘‘ 20 نومبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں دنیا بھر کے ممتاز علمائے کرام اور ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ شریک ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ یوکے کے رہنماء علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی اصغر علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل مدینہ الزھراء میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ بھر سے معروف علماء و مشائخ عظام کے علاوہ منہاج القرآن برطانیہ کے سکالرز، منہاج یورپین کونسل کے قائدین اور منہاج القرآن یورپ کے وابستگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے فلسفہ موت و حیات کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے 70ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی طرح بریڈفورڈ برطانیہ میں بھی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی سرپرستی مدینہ الزہراء کے ڈائریکٹر علامہ محمد افضل سعیدی نے کی جبکہ مقامی رفقاء ووابستگان نے بھرپور شرکت کی۔ کووِڈ لاک ڈاون کی وجہ سے مختصر دورانیہ کی اس تقریب میں سوشل ڈسٹینسنگ سمیت دیگر کووِڈ قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 19 فروری 2021ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کرونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ ورچول تقریب تھی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری کر رہے تھے اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں زوم لنک کے ذریعے برطانیہ و یورپ کے عہدایداران و کارکنان شریک تھے جبکہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تقریب کو براہ راست بھی دیکھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سینئر رہنما شاہد مرسلین نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ساوتھ زون کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.