سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں فرغانہ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل اور نوجوانوں سکالر الشیخ محمد رمضان قادری، صدر مسلم لیگ برطانیہ ضیغم خان، مسز عتیق اللہ بٹ، مسز رمضان قادری اور ھیلی فیکس سے بالخصوص مسز حافظہ ناہید شاہد جنرل سیکرٹری ویمن لیگ نے بچوں سمیت شرکت کی۔
برطانیہ کے شہر نارتھ ایمپٹن (Northampton) میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مشن کا پیغام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کے حالیہ دورہ برطانیہ اور خصوصی اجازت و دعاؤں سے بذریعہ درس عرفان القرآن (ہر اتوار) شروع کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے امیر کے سینئر ایڈوائزر الشیخ علی بن عبدالرحمٰن الہاشمی مورخہ 8 نومبر 2008ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں اشاعتِ دین اور اتحادِ امت کی دعوت کا کام کر رہی ہے اور آواز ایف ایم 103.1 ایسا مستقل ریڈیو ہے، جو اس عظیم تحریک کے پیغام کی ترویج کے حوالے سے کام کر رہا ہے، جسے پینڈل برطانیہ کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔
فرغانہ انسٹیٹیوٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام مورخہ 31 اگست کو ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد اموی دمشق فضیلۃ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی، صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، الشیخ سخروف اور الشیخ عبدالرحمن الحمامی، ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم، سابق لارڈ میئر اور کونسلر محمد افضل خان، کونسلر عابد، کونسلر محمد نعیم اور دیگر کئی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.