سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
10 نومبر 2010ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے "اسلام کا تصور جہاد" کے موضوع پر امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خصوصی لیکچر دیا۔ اس لیکچر میں امریکی تھنک ٹینکس، اسکالرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز، دانشور، انجینئرز اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے شرکت کی، جب کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے بھی اس لیکچر میں شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اگر یہ مذموم حرکت کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کا انجام اور مابعد حالات 9/11 سے کم نہیں ہوں گے۔ اس سے نہ صرف ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے بلکہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے ان اربوں امن پسند لوگوں کو بھی شدید اذیت پہنچے گی جو اس وقت دنیا میں قیام امن کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ یہ بہت ہی جارحانہ اقدام ہو گا اور اس سے نفرت اور تقسیم کے عمل کو ہوا ملے گی۔
امریکن مسلم کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ امریکہ کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دورہ امریکہ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امریکن مسلم کونسل کی دعوت پر خصوصی طور پر مدعو تھے۔ اس سلسلہ میں 27 دسمبر 2009ء کوامریکی ریاست ٹیکساس میں ہوسٹن کے ہلٹن ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مسلم سکالرز کے علاوہ عیسائی، ہندو، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے مذہبی پیشواء بھی موجود تھے۔
گلوبل مشن اویئرنیس کے 8 احباب کے امریکی عیسائی وفد نے لیٹف ہٹلینڈ کی قیادت (صدارت) میں 16 اکتوبر 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.