پشاور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 روزہ علومِ قرآن ڈپلومہ کا آغاز

مورخہ: 24 اگست 2019ء

تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام 24 اگست 2019ء سے پشاور میں 10 روزہ ’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘ کا شاندار آغاز ہوا۔ ڈپلومہ کلاسز کے انعقاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات خیبر پختونخواہ عبدالحئی علوی نے خصوصی کاوش کی ہے۔ مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے معلم علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈپلومہ کی پہلی کلاس کے تلاوت و نعت سے آغاز کے بعد راشد امان نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ بعد ازاں علامہ محمد سرفراز قادری نے علم کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور علامہ محمود مسعود قادری نے کی اور کلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ کلاس کے اختتام پر معروف سماجی شخصیت خالد ایوب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب 2 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوگی جس ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور خصوصی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top