یوکے میں ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز: حافظ سعید رضا بغدادی کے تدریسی لیکچرز کا سلسلہ جاری
لندن: منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی برطانیہ کے تدریسی و تربیتی وزٹ پر ہیں۔ اس دورہ کے دوران وہ برمنگھم، وال سال، مانچسٹر، نیلسن، گلاسگو اور لندن کے شہروں میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز اور مراکز العلم کے حوالے سے منعقدہ سیشنز میں لیکچرز دیں گے۔
حافظ سعید رضا بغدادی نے اب تک نوٹنگھم، وال سال اور برمنگھم میں تدریسی و تربیتی سیشنز میں کامیابی سے لیکچرز دیے ہیں۔ ان سیشنز کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی فیملیز اور ان کے بچوں کے لیے قرآن فہمی کے اعتبار سے منہاج القرآن کی طرف سے ایک عظیم دینی خدمت قرار دیا جا رہا ہے، جسے بہت سراہا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے حافظ سعید رضا بغدادی سمیت تمام معاونین و منتظمین کو خدمتِ قرآن کے اس عظیم مشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین سپریم کونسل نے ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کے مثالی انتظامات کرنے پر صدر منہاج القرآن برطانیہ سید علی عباس شاہ بخاری اور مختلف شہروں کے اسلامک سنٹرز کے ڈائریکٹرز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تبصرہ