سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے زیراہتمام ٹوبہ تحصیل پنڈدادنخان میں مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد سمیت معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن محترمہ سدرہ کرامت اور کوآرڈینیٹر WOICE محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل و ایگرز نعت کونسل جہلم نے آقائے دوجہاںﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر سلیم احمد چوہدری اور دیگر قائدین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.