سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گذشتہ دنوں ملک شام میں بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے لاکھوں مسلمان اور عوام بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا نے مورخہ 20 اپریل 2014 کو مسلم یوتھ آسٹریا کے تعاون سے شام کے دکھی اور مظلوم انسانوں کی مدد کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔
پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور آسٹرین کمیونٹی میں استحکام اور عزت و وقار کی خاطر منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں بنیادی جرمن سکھانے کے لیے فری کورس کا سلسلہ شروع کیاگیا جس کا پہلا کورس 3 ماہ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا، اس سلسلہ میں مورخہ 30 جون 2013 کو منہاج سنٹر آسٹریا میں خواجہ محمد نسیم کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی یوتھ لیگ کے تحت عوامی فلاح کے جذبہ اور نئے تارکین وطن کی مدد کے لئے ابتدائی جرمن زبان کورس کا اجراء کیا گیا۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب مورخہ05 اپریل2013ء کو منعقد ہوئی۔
15 دسمبر 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں منہاج لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج لائبریری میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، کتب اور قرآن مجید کا عام فہم اور جدید ترجمہ (عرفان القرآن) اور منہاج القرآن کے علمی و تحقیقی جرائد و ماہوار مجلاجات لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم منہاجین نے 6 روزہ دورہ آسٹریا کیا۔ آپ لیلۃ القدر اور عید کی نماز کے لیے خصوصی طور پر فرانس سے ویانا تشریف لائے تھے۔ آسٹریا کے دارلحکومت ویانا کے وسط میں حال ہی میں قائم شدہ منہاج القرآن سنٹر ویانامیں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی افطاری اور نماز تراویح سمیت نظام الصلوٰۃ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔
علامہ محمد اقبال اعظم نے کہا کہ دنیا یتیم خانوں کے نام سے بے سہارا بچوں کو پناہ دیتی ہے لیکن شیخ الاسلام نے معصوم بچوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور انہیں معاشرہ میں برابر مقام دینے کی خاطر پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے پناہ گاہ کو ’’آغوش‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.