سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں مقبول گارڈن میرج ہال کروڑ لعل عیسن میں سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم کی گئی، جہاں تقریب میں متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء دی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم سیلاب متاثرین کی امداد کے ضلع لیہ پہنچ گئی، جہاں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ ٹیم کی طرف سے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے چوک اعظم، لیہ میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کروڑ لعل عیسن (ضلع لیہ) کے زیرانتظام تحریک منہاج القرآن و فورمز کی نگرانی میں کثیر تعداد میں مساکین میں راشن کے بیگ تقسیم کئے گئیے۔۔ اور رمضان المبارک کی مناسبت سے تحریک منہاج القرآن و فورمز جنوبی پنجاب کی طرف سے نئی امدادی مھم لانچ کی گئی ھے جسکو ’’مساکین کی افطاری۔۔۔۔ھم سب کی ذمہ داری‘‘ کا سلوگن دیا گیا ھے۔۔ تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، پاکستان عوامی تحریک و جملہ فورمز کے عہدیداران نے اس سلوگن کی عملی تصویر پیش کر دی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوک اعظم (لیہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔ مستحقین تک راشن پہنچانے میں شوکت علی طاھر صدر صوبائی 283، چوھدری خضر دھول، مختیار حسین بھٹی اور دیگر کارکنان نے بھرپور کردار ادا کیا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح لیہ میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیہ کی طرف سے قربانی کا گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چوبارہ (لیہ) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جن کی سرپرستی ناظم منہاج القرآن ویلفیئر چوک اعظم حاجی محمد انور مغل نے کی۔ اس قربانی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء لیہ میں سیلاب 2010ء کے 20 متاثرہ خاندانوں کے دس جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
لیہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر37 متاثرین سیلاب کو امدادی چیکس اور مکانات کی تعمیر کے بعد علامتی چابیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد خان، احمد نواز انجم و دیگر عہدیداران نے متاثرین میں چیکس تقسیم کیے اور گھروں کی علامتی چابیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب کے ليے ٹينٹس تقسيم کيے گئے۔ اس حوالے سے ليہ ميں ايک خصوصي کيمپ لگايا گي، جہاں بہترين اور قيمتي ٹينٹ سيلاب زدگان کو فراہم کيے گئے۔ يہ ٹينٹ لاہور سے پاک چائنہ مشينري والوں نے منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کو عطيہ کيے تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.