سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شکرگڑھ کے زیراہتمام "تقسیم راشن مہم" کے جاری پہلے مرحلے میں سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے نارووال کے نواحی گاؤں بھوریکے کے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد اور کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہزاروں افراد میں حفاظتی ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور مستحقین میں راشن پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہر شاہد زمان لک ڈپٹی کمشنر نارووال نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قائدین خان عبدالقیوم ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈی نیشن محمد طیب ضیاء، تحصیل صدر حافظ عبدالغفار سلطانی، منہاج القرآن علماء کونسل صاحبزادہ حافظ محمد طاہر ضیاء و دیگر کارکنان کی فلاحی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت سول سوسائٹی کے بغیر اکیلے عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل نارووال کے ذمہ داران و کارکنان نے نارووال شہر میں مختلف سرکاری ملازمین، ریسکیو اہلکاروں، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں، افواج پاکستان کے جوانوں، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور عوام الناس کی کثیر تعداد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہزاروں حفاظتی ماسک اور ہاتھوں کی صفائی کے لیے سینیٹائزر تقسیم کیے۔
فری آئی سرجری کیمپ کے کیمپ کا افتتاح 2 نومبر 2019ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے منہاج اسلامک سنٹر نارووال میں کیا، اس سال بھی منہاج فری آئی سرجری کیمپ میں اب تک سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ اس کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا معائنہ اور فری علاج کے ساتھ ساتھ تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے تمام مریضوں کے آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں جن کو آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدوملہی ناروال کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی آٹھویں سالانہ تقریب 12 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے قائدین اور سماجی و سیاسی مہمانوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
8 نومبر 2012ء بروز جمعرات کو منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے زیراہتمام 3 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد فائیو سٹار میرج ہال نارووال میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار شاہ بخاری نے کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خان عبدالقیوم خان صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال اور سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کو مدعو کیا گیا تھا۔
یکم نومبر 2012ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدو ملہی (نارووال) کے زیراہتمام 6 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد چلڈرن پارک میں ہوا، جس کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرافتخار شاہ بخاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت پیر سید سعادت علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔ 21 سے 24 نومبر تک 4 روزہ فری آئی سر جری کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر ہوا جس میں مریضوں کو او پی ڈی فری طبی معائنے اور آپریشنز کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس کیمپ سے پہلے مختلف مریضوں مریضوں کے آوٹ ڈور معائنے کر کے انہیں اس کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یونین کونسل بدو ملی تحصیل نارووال میں 5 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سلیم عباس قادری نے کی جبکہ خصوصی شرکت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری اور مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کی۔
عید الاضحٰی 2011ء کے موقع پر منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے جانور ذبح کیے گئے۔ جن کا گوشت بنا کر حصہ داروں کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوشت مستحقین تک بھی پہنچایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 4 دسمبر تا 6 دسمبر 2010ء کو تین روزہ 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کل 4400 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 270 مریضوں کی فری آئی سرجری کی گئی جس میں 8 ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نوشہرہ میں 500 متاثرین سیلاب کے لیے منہاج خیمہ بستی قائم کر دی ہے۔ آج سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.