سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ مؤرخہ 19 اپریل بروز اتوار 3 بجے دن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (ضلع پشاور) کی ٹیم نے صدر تحریک محمد سریر الدین ایوبی کی زیرِ قیادت پشاور کے علاقہ چمکنی میں قرنطین کردہ محلہ قصابان میں عوام میں راشن پیکچز اور ساداتِ کرام کو نقد رقومات دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور ڈویژن کے میڈیا ترجمان فیض الرحمن خان قادری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کروناوائرس کی وباء کے باعث عوام کی سہولتوں کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور نے اپنے پہلے فیز میں اپنے دائرہ کار کو مستحقین میں راشن کی تقسیم میں ہر سطح پر مزید بڑھایا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار راشن بیگ کی گھر گھر تقسیم میں دن رات مصروف عمل ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متاثرین سیلاب کے500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت کے لیئے آرفن ہوم آغوش میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے پشاور پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس بتائی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.