سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ کی چوتھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان عثمان ڈار، چیئرمین زکوۃ کمیٹی ضلع سیالکوٹ عارف احمد خواجہ، پروفیسر منیر احمد، سرفراز احمد چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
منہاج ویمن لیگ کے ویلفیئر پراجیکٹ ’’وائس‘‘ اور ’’ایگر‘‘ کے زیراہتمام آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ (فار آرفن) میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ 2 ستمبر کو عیدالاحضی 2017ء کے موقع پر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ کی ضلعی صدر فاطمہ منور قادری کی قیادت میں ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین، ناظمہ ویلفیئر ارشاد قادری، سابقہ ناظمہ مالیات راحیلہ قادری اور فاطمہ فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل ثمینہ زاہد اور بچوں پر مشتمل وفد نے سکول کے طلباء میں عید گفٹ تقسیم کیے۔
سیالکوٹ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام یتیم اور بےسہارا بچوں کی کفالت کے لیے ادارہ آغوش کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے تحت چلنے والے اس ادارے کا افتتاح 26 اپریل 2016 کو ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ سمیت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے عہدیداران اور رضاکاران شریک تھے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن دھد و بسراء کے زیراہتمام رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں غریب اور نادار لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اشیاء میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، روح افزاء وغیرہ شامل تھیں۔
اس موقع پر محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام کی سرپرستی میں پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیراہتمام 5 فری ڈسپنسری، منہاج ایمبولینس، منہاج فری ٹینٹ سروس بھی چل رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل اگوکی (سیالکوٹ) کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد شفیق لودھی (آئی اسپیشلسٹ) کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر عمران صابر کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل اگوکی کے یونٹ دُلچیکے میں مورخہ 25 مئی 2012 کو ماہانہ ایک روزہ فری آئی کیمپ اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار لوگوں میں ’’فری رمضان پیکج‘‘ تقسیم کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور اشیائے خردونوش شامل تھیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوفی محمد سرور (ڈی۔ ایس۔ پی ڈسکہ) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن دھد و بسراء کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو کیا گیا۔ افتتاح عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، چوہدری اشفاق احمد بسراء اور حاجی سلیم سلہری نے کیا۔
منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح 7 ستمبر 2010ء کو کیا گیا۔ محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرور بھنگو اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود اور میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی خدمت کے لیے تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے عہدیداران و کارکنان کے وفد نے مظفر گڑھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر چوہدری عباس احمد گھمن نے کی جبکہ صفدر علی بٹ، محمد ناصر قادری، راشد رفیق، سجاد احمد، ظہیر احمد، شمس اقبال، ریاض قادری اور اللہ دتہ وفد میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے عہدیداران نے مظفرگڑھ کے علاقہ چک روڑی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے عید کیمپ لگایا جس میں 2 ہزار متاثرہ خاندانوں کو کھانا کھلایا اور بچوں کوکھلونے اور نقد عیدی دی گئی، کیمپ کے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس تھے جنہوں نے تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی خیمہ بستی میں آئے ہوئے تمام متاثرین کو عیدگفٹ پیکج دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ نے عید سے پہلے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان سیلاب متاثرین تک پہنچا دیا ہے۔ اس کے لیے امدادی سامان کے 3 ٹرک جمع کیے گئے، جن میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سامان کا ایک ٹرک مرکزی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے حوالے کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ نوجوان "جھولی پھیلاؤ" مہم کے ذریعے فنڈ جمع کررہے ہیں۔ یہ نوجوان گروپ کی شکل میں سیالکوٹ کی ہر شاہراہ پر ہر دوکاندار کے پاس جا کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.