سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
برطانوی حکومت کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر ممبر پارلیمنٹ جسٹین گریننگ نے وفد کے ہمراہ نیلسن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے آفس کا دورہ کیا جہاں MWF کے ڈائریکٹر داؤد مشہدی نے ان کا استقبال کیا، وفد میں پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیونسن سمیت وزارت کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے مشرقی ملک صومالیہ کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی جن میں دارالحکومت موغا دیشو کے علاوہ Baidoa, Bakool, Shabelle, Lower اور Hiran شامل ہیں، جہاں ہزاروں افراد بھوک اور قحط سالی کی وجہ سے مختلف عالمی اداروں کی طرف سے قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے ہر سال کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام زکوۃ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر فلاحی منصوبہ جات کی ڈاکومنٹریزچلانے کے ساتھ ساتھ لائیو چیئرٹی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج روانگی سے قبل لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ شیخ الاسلام کے ساتھ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العربی کے علاوہ لندن کے احباب بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
پاکستان کے حالات اس وقت فلسطین و کشمیر سے بھی بد تر ہیں، انصاف امن اور دو وقت کی روٹی کے لئے غریب مر رہے ہیں، دن دیہاڑے بے گناہ لوگوں کا قتل عام، کرپشن اور غربت سے تنگ افراد کی خودکشیاں پاکستانی معاشرے پر عذاب الٰہی سے کم نہیں۔ جس تیزی سے یہ معاشرہ ذلت اور پستی کی دلدل میں گرتا جارہا ہے
منہاج اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ میں مورخہ 01 اکتوبر 2010ء کو پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انقعاد کیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ تقریب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی خطیر رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔
اکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور مصیبت میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لئے آکسفورڈ کی پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی نے انفرادی اور اجتماعی طور پر امداد کا سلسلہ بڑے پر جوش انداز سے جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلہ میں آکسفورڈ کی تین مساجد اور اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی پاکستان سٹوڈنٹس یونین نے تقریبا پچیس ہزار کی خطیر رقم عطیہ کی۔
گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیراہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم پروجیکٹ آغوش کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.