سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی، فکری اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لئے ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 اجتماعی شادیوں کی چھٹی سالانہ پروقار تقریب 23 اکتوبر 2011ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے سامنے زکریا پارک میں منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی پُر وقار اجتماعی تقریب 15 نومبر 2009ء کوگلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب کے لیے معاشرے کے مستحق افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 21 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 2 دسمبر بروز اتوار منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جاری ہفتہ تقریبات کے سلسلہ میں 3 دسمبر 2006ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے تحت "فکر قائد اور نسل نو" کے عنوان کے تحت یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا ٹیلیفونک خطاب ہوا۔ فیصل آباد کی تنظیم کی جانب سے TMA ھال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مرکز کی جانب سے ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے پروگرام میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.