سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لنگڑیال کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ منہاج نعت کونسل سسٹرز نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فتح مکہ کے صدقے اسلام آباد پہنچ کر غریب عوام کو فتح دلائیں گے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی بے سروسامان تھے لیکن گھروں سے نکلے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام ڈاکؤں اور چوروں کا راج ختم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں، زندگی بھیک سے نہیں ملتی چھینی جاتی ہے، پانچ سال حکومت کرنے والوں نے ڈیویلپمنٹ فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے کھائے، مختلف منصوبوں کے نام پرپچاس سے سترارب روپے ہڑپ کیے گئے۔ آئندہ الیکشن میں مکاری کے ذریعے یہ لوگ دوبارہ حکومت پر براجمان ہوجائیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دوہزار دس میں حکومت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا نقشہ منظور کیا۔
عوامی جمہوری لانگ مارچ میں 14جنوری اور یکم ربیع الاول کی صبح طلوع، مارچ 11 گھنٹوں بعد گوجرانوالہ پہنچا۔ جگہ جگہ پرجوش استقبال، گوجرانوالہ میں مقامی پولیس نے لاہور پولیس سے سیکیورٹی چارج سنبھالا، سردی کی شدت کے باوجود شہری سٹرک کنارے کھڑے ہو کر مارچ کی آمد کے منتظر رہے، صبح 4 بجے مارچ کی گجرات آمد، ہزاروں لوگ شدید سردی میں استقبال کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام 29 جنوری 2012ء بروز اتوار کو کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ شاکرہ چوہدری (ناظمہ MSM سسٹرز) نے خصوصی شرکت کی جبکہ کنجاہ کی دورونزدیک سے تقریبا 700 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس محفلِ میلاد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور کنجاہ کی محترمہ ثمینہ (ایم این اے )، منہاج ماڈل سکول کی ٹیچرز اور پرنسپل نے بھی شرکت کی۔
منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام خواتین کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست کھاریاں شہر کے محلہ نثار پورہ میں منعقد ہوئی۔ آرمی میڈیکل کور سے کرنل رخسانہ شاہد تقریب میں مہمان خصوصی تھیں،
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.