سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ زونل ناظمہ ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے خصوصی خطاب کیا۔
ہزارہ زون کے وزٹ کے آخری روز منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے تحصیل حویلیاں اور ہری پور کا تنظیمی دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران محترمہ رافعہ عروج ملک نے مراکز علم کے قیام اور اہمیت پر زور دیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے سید محبوب شاہ کاظمی کے گھر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ سدرہ کرامت (ناظمہ ویمن لیگ) نے تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک کا تعارف پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام 23 فروری 2017 کو منہاج اسلامک سنٹر ہریپور میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، خیبر پختونخواہ زون کی ناظمہ عائشہ مبشر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل 2016ء سے مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز اور ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو نئے انتظامی ڈھانچے اور ضرب امن مہم سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں 14 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس شریک ہوئیں اور تربیتی لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 24 جنوری 2016 کو بےنظیر ہال چمن پارک، ہری پور میں سالانہ محفل میلاد مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر راضیہ نوید نے کی۔ محفل میلاد میں ہری پور اور مضافاتی علاقوں سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.