سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد میں منعقدہ عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں ایگرز اسٹارز نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا جس کے بعد ایگرز نے واک آف نور میں حصہ لیا اور اپنے والہانہ انداز سے میلاد مصطفیٰ ﷺ کی خوشیوں کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد محترمہ روزینہ ریاض، صدر MWL اسلام آباد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور میلاد کی محافل کی دینی و روحانی اہمیت کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے ’’بالمومنین روف رحیم‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام پروگرام بسلسلہ ’’استقبال ربیع الاوّل‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے آقا ﷺ سے محبت کے اظہار کے لیے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے شمالی پنجاب زون کے مختلف اضلاع (اٹک، راولپنڈی شمالی اور مری) کا تین روزہ تنظیمی دورہ اور مختلف مقامات پر تنظیمی و تربیتی ورکشاپس اور میٹنگز کی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نیو سٹی فیز ٹو واہ کینٹ میں یوسی لیول کے ذمہ دران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (سنٹرل ناظمہ تنظیمات)، محترمہ حدیقہ بتول (زونل ناظمہ شمالی پنجاب)، محترمہ سحر عنبرین (سنٹرل ناظمہ دعوت و تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد کی تحصیلات لہتراڑ روڈ بیلٹ، بہارہ کہو بیلٹ اور بری امام کا تنظیمی دورہ کیا جس میں تحصیلی اور یوسی سطح کی تنظیمات کےساتھ میٹنگ کی۔
حکومت کی طرف سے ربیع الاول تقریبات کو سرکاری طور پر ’’عشرہ شان رحمۃ للعالمین‘‘ منانے کے سلسلہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سینئر نائب صدر منہاج القران ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔ انہوں نے عصر حاضر میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج ویمن لیگ اسلام آباد کیپٹل زون کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار 14 فروری 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کو منایا گیا۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر مسز فرح ناز مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار کے معزز مہمانوں میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی صدر مسز صبا افضل، سماجی رہنماء مسز مریم عرفان، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور مسیحی رہنماء مسز رتھ رخسانہ اور انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے چیئرپرسن ریسرچ اکیڈمی آف سپیریچول تھاٹ مسز ارم گیلانی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ WOICE اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مستحقین تک راشن پہنچانے کا اہتمام کیا گیا مگر اس بار چونکہ کورونا کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے کی وجہ سے مستحقین کی اضافی تعداد تھی، اس لئے راشن کا وافر مقدار بندوبست کیا گیا، جس کے اب تک تین فیز مکمل ہو چکے ہیں، اس بار دیئے جانے والے راشن میں عید پیکج بھی شامل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم خواتین پر ویمن سمٹ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ویمن سمٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، تحریک انصاف کے پی کے سے رکن اسمبلی ملیحہ اصغر، صدر انصاف فیڈریشن شہلا خان نیازی، فوزیہ اصغر ڈاکٹر فرخندہ جبیں، راضیہ نوید، نصرت آمین، ارشاد اقبال، عائشہ مبشر، ام حبیبہ، انیلا الیاس، رابعہ خان اور عذرا اکبر نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین پر ’’ویمن سمٹ‘‘ منعقد ہوئی اور اختتام پر ریلی نکالی گئی۔ ویمن سمٹ میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مقررین کہا کہ حقوق نسواں کی آڑ میں کسی کو پاکستان، اسلام اور انسانیت کی مسلمہ اقدار کا جنازہ نہیں نکالنے دیں گی۔ کسی کو گالی دیکر حقوق کی آواز بلند کرنا محض شر انگیزی اور نظریاتی تخریب کاری ہے۔
یوم خواتین 8 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ یوم خواتین پر عورت معاشرہ ساز، عورت خاندان کی اساس کے عنوان سے نیشنل پریس کلب میں تقریب اور بعد ازاں واک کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس میں کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگاسلام آباد کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کی خدمات کو سراہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.