سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جھنگ سٹی اور تحصیل اکڑیانوالہ نے تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس نے آئندہ تین ماہ کے ورکنگ پلان پر گفتگو کی۔ محترمہ حدیقہ بتول نے تحریک منہاج القرآن کے حالیہ پراجیکٹ مراکز العلم پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شورکوٹ کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کی تحصیلات کی عہدیداران کا اجلاس 17 اکتوبر 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر سمیت تحصیل جھنگ، تحصیل اکڑیانوالہ، تحصیل شورکوٹ، تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تحصیلات کی تنظیمِ نو اور تنظیمی و تربیتی امور پر ہدایات فراہم کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا تین رکنی وفد نے 22 جنوری 2017 کو شور کوٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، الفلاح پروجیکٹ کی ڈائریکٹر عائشہ مبشر اور منہاجینز فور کی ناظمہ ام حبیبہ شامل تھیں۔ دورے میں وفد نے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شورکوٹ کی عہدیداران کی عیادت کی جو 7 دسمبر 2016 کو حلف برداری کی تقریب سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں۔ گاڑی کے ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے گاڑی میں یک دم آگ لگ گئی خواتین نے ڈرائیور کی مدد سے دروازہ توڑ کر بمشکل اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جھنگ کے زیراہتمام 03 مئی 2016 کو جھنگ، احمدپور سیال، موچیوالہ، منڈی شاہ جیونہ اور شور کوٹ میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس نے ’اطاعتِ امیر‘ کے موضوع پر تربیتی لیکچرز دیا۔
مورخہ 8 اگست 2009ء بروز ہفتہ تحصیل شور کوٹ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکز کی طرف سے محترمہ صائمہ فیاض نائب ناظمہ تنظیمات، محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت اور مریم حفیظ نائب ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.