سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ناظمہ محترمہ ثمینہ کوثر کی رہائش گاہ پر محفلِ میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظہ سمیرا شاہین (فاضلہ منہاج کالج فار ویمن لاہور) نے وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام تیسری سالانہ کڈز محفل میلاد النبیﷺ HFC ہال میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ ایمن یوسف (مینجنگ ڈائریکٹر ایگرز پاکستان )، سعدیہ احمد ( کوآرڈینیٹرز ایگرز کلب پاکستان ) اور روحا بتول (زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب ایگرز) نے خصوصی شرکت کی۔
ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے 28 اکتوبر 2020ء کو سوشو ویلفیئر سوسائٹی کے زیرنگرانی ہونے والی ایکٹیوٹی ماہ میلاد در یتیم ﷺ کے تحت جہلم میں قائم اپنا گھر اولڈ ہوم وزٹ کیا۔ وفد میں مسز زین العابدین صدر ویمن لیگ جہلم اور مسز تہنیزہ شاہد ڈپٹی وائس کوآرڈینیٹر جہلم بھی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز جہلم کے زیراہتمام ماہِ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں جہلم کی یونین کونسل کوٹلہ فقیر اور یوسی جہلم سٹی میں تین مقامات پر بچوں میں میلاد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے حلقاتِ درود اور کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم وائس کے زیرِ اہتمام 15 اکتوبر 2020ء کو الزہرہ اکیڈمی بگا جہلم میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے اگاہی سے متعلق خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں مسز فرخندہ فردوس خان (سولیسیٹر اور ایسٹ لندن مجسٹریٹ جج) مہمان خصوصی تھیں۔
مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے چھبیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے عہدیداران نے ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے تجربات اور تنظیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام 21 ستمبر 2020ء کو الزہراء اکیڈمی میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ منعقد کروایا گیا، جس میں یوسی کوٹلہ فقیر سے چالیس سے زائد بچوں نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 11 ستمبر کو سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں جہلم کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔ محترمہ عائشہ شبیر (سینئر رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام قائد ڈے سلسلہ تقریبات میں ’’محقق عصر‘‘ سیمینار منعقد ہوا جس میں وجہیہ کرن سابقہ ناظمہ ایس ایم سسٹرز دینہ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء وطالبات بھی شریک ہوئیں۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام 4 اور 5 جنوری 2020 کو دو روزہ الہدایہ عرفان العقائد ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد نوجوان نسل میں عقائد اسلام کی ترویج اور فروغ تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب 5 جنوری 2020 کو جہلم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظہ پاکیزہ اشرف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محترمہ مصباح فیصل نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ تقریب میں سلیم احمد چودھری (نائب ناظم اعلی نظامت تربیت) نے ’’اسلام میں خواتین کا مقام اور کردار‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام موسم سرما کی تعطیلات میں بچوں کے لئے 3 روزہ ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ 23 سے 25 دسمبر 2019 تک منعقد ہوا، جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم نے سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔
ایگرز جہلم کے زیراہتمام دوسری سالانہ کڈز محفل میلادالنبی ﷺ جامعہ مسجد المنہاج جادہ میں انعقاد کیا گیا۔ محترمہ ام کلثوم (مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) مہمان خصوصی تھیں۔ محترمہ وشاء وحید اور محترمہ صفیہ رفعت (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القران ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم، منہاج ماڈل سکول جادہ، سعیلہ اور کالا گجراں کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔ جہلم کی مختلف یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، جہلم سٹی، طور، بلال ٹاؤن، کالا گجراں، جادہ، چک جمال سے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
ایم ایس ایم سسٹرز جہلم ڈی ایچ کیو ہاسپتال کا وزٹ کیا اور ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی مریضوں کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم سسٹرز کی طرف سے ہاسپتال کے ٹی بی وارڈ اور چلڈرن وارڈ کے مریضوں میں فروٹ پیک اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.