سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی منہاج نعت کونسل سسٹرز جہلم کے زیراہتمام اور محترمہ سمعیہ ظفر کے زیر نگرانی فن قرآت و نعت کورس 4 اگست کو اختتام پزیر ہوا۔ کورس کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل تھا، جس میں شرکاء کو قرآت، دف کے ساتھ نعت، دعائیں، 40 احادیث مبارکہ اور تجوید کے قواعد سکھائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی کلاس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے علم التجوید اور عربی گرامر کی کلاس میں لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے فورم ایگرز کے زیراہتمام سمر کیمپس یوسی قبرستان چوک جہلم اور یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد ہوئے، 7 روزہ سمر کیمپس میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت، ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ، ناظمہ نشر و اشاعت اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر تحریم رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعتنے جہلم میں عرفان القرآن کورس کے انعقاد سے پہلے 4 روزہ دورہ جہلم کیا، 26 جولائی 2018ء کو انہوں نے بچوں کے سمر کیمپ کلاسز کے بعد یوسی قبرستان چوک کی ویمن لیگ ٹیم سے میٹنگ کی، جس میں دس روزہ عرفان القرآن کورس کےمتعلق گفتگو ہوئی۔
تحریک منہاج القران اور منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس 5 اگست 2018ء کو شروع گیا۔ کورس میں تجوید و قرآت مع عملی مشق، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، عربی گرائمر، فنِ خطابت اور مسنون دعائیں سکھائی جائیں گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ونگ ایگرز فورم جہلم کے زیراہتمامیوسی گرمالہلنگر پور میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ کے دوسرے روز بچوں کی تلاوت اور نعت سے کیمپ کا آغاز کیا۔ کیمپ میں دوسرے روز کے سیشن میں بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ایکٹیویٹی کروائی گئی۔ اس موقع پر بچوں کو پانی پینے کے اسلامی آداب سکھائے گئے اور گیمز بھی کروائی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ونگ ایگرز فورم جہلم کے زیراہتمام 18 جولائی 2018ء کو یوسی گرمالہ میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا، جس میں صدر ویمن لیگ جہلم محترمہ صفیہ رفعت اور ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ ناصر نے خصوصی شرکت کی۔ یہ کیمپ محترمہ راحیلہ رفعت ناظمہ دعوت تحصیل جہلم کے زیرِ نگرانی منعقد ہواْ۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان پیکج کی تقسیم کرنے کے سلسلہ میں 11 مئی 2018ء کو منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سماجی رہنماء ہ شاہدہ شاہ اور نبیلہ اظہر نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یونین کی عہدیداروں نے بھی تقریب میں موجود تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے صرف ایک ہفتہ کے شارٹ نوٹس پر 60 سے زائد مستحق گھرانوں کے لیے مہینے بھر کے راشن کا انتظام کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی دفتر جادہ میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر اور ناظمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی عہدیداران نے تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران کا اجلاس 29 اپریل 2018 کو ہوا جس میں جہلم شہر، تحصیل جہلم اور اس کی یونین کونسلز کی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ 5 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپس بارے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب سعیلہ جہلم کینٹ میں ’’شب بیداری‘‘ کا اہتمام کی گیا، جس کی صدارت صفیہ رفعت صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، تسبیحات، صلوٰۃ التسبیح، ذکر الٰہی اور آہوں اور سسکیوں سے بھرپور دُعا بھی کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی طرف سے مقامی سطح پر دو مستحق بچیوں کی شادی کے لیے ان کو جہیز تحائف پیش کیے گئے۔ ان جہیز تحائف میں عرفان القرآن ، کپڑے، جوتے، جیولری اور دس ہزار کی نقدی شامل تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا ماہانہ اجلاس مؤرخہ 14 مارچ 2018 کو منہاج القرآن کے ضلعی دفتر جادہ جہلم میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی پیش کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاوت کی گئی۔ اجلاس میں ماہانہ دروسِ عرفان القرآن اور لاہور ورکشاپ پر بھی مشاورت کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے کی تقریب منہاج القرآن ویمن لیگ کھاریاں نے منعقد کی۔ تقریب منہاج ویمن لیگ کھاریاں کی صدر محترمہ روبینہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں ہدیہ نعت و منقبت نیازی نعت کونسل نے پیش کیا۔ سابق ضلعی صدر منہاج ویمن لیگ گجرات محترمہ گلِ فردوس نے پروگرام میں خصوصی خطاب اور دعا کی۔
>شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کے ذیلی فورم ایگرز کے زیر اہتمام 20 فروری 2018 کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.