سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام 19 فروری 2018 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل کوٹلہ فقیر، جادہ، خلاص پور، کالا گوجراں، سکھا، قبرستان چوک کی عہدیداران سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز کے کارکنان و قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے ماہ فروری میں مرکز سے ملنے والی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں یو سی قبرستان چوک، کالاگوجراں، چک جمال (سُکھا)، کوٹلہ فقیر، جادہ، چوٹالہ اور سنگھوئی(طور) میں میٹینگز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر عہدیداران نے گزشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں تنظیمات کا ممبر سازی کے حوالے سے response قابل تحسین تھا۔ یوسی قبرستان چوک اور سنگھوئی (طور) میں تنظیم سازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر تنظیمات آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا گیا۔
منہاج ماڈل سکول جادہ میں 06 جنوری 2018 کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کونسل جہلم کی سابقہ ممبر شاہدہ شاہ، منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی سابقہ صدور سعیدہ مغل و شکیلہ طاہر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 نومبر 2017ء کو جہلم کے ضلعی دفتر میں بسلسلہ استقبال ربیع الاول محفل میلاد انعقاد پذیر ہوئی۔ پروگرام میں تحصیل اور یوسی لیول کے ذمہ داران اور ورکرز نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل تحصیل جہلم، نعت کونسل کالا گوجراں اور محترمہ ریحانہ نے نذرانہ عقیدت پیش کیے۔
جہلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کے زیراہتمام یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک 12 روزہ محافل میلاد کا آغاز تحصیلی ناظمہ سمیعہ ظفر کے گھر سے کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد نقابت شہزانہ عنصر نے کی۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل سسٹرز جہلم نے ثناء خوانی کی۔
ایگرز فورم کے زیراہتمام صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت کے گھر یکم تا 12 ربیع الاول 12 روزہ درود سرکل کا آغاز کیا گیا۔ جس کے مقاصد بچوں میں عشق رسول ﷺ کا فروغ اور اخلاقی تربیت شامل ہے۔ درود سرکل میں سبق آموز کارٹون دکھائے جاتے اور ساتھ ہر روز ایک نئی دعا زبانی یاد کروائی جاتی ہے۔
جہلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی کوٹلہ فقیر کی تنظیم نو 19 نومبر 2017 کو کی گئی، جس میں منہاج القراآن ویمن لیگ کی ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو میں ناظمہ عنمبرین عمران، ناظمہ دعوت حمیرا، ناظمہ تربیت شازیہ عباس، ناظمہ مالیات اسماء ارسلان اور سمیعہ ظفر نے ذمہ دران کو انکی ذمہ داریاں سمجھائی اور ویمن لیگ کے اہداف پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی میٹنگ ضلعی دفتر میں 15 نومبر 2017 منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ ربیع الاول کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں تمام ورکرز کو یوسی لیول پر تنظیم سازی اور خواتین کی محفلِ میلاد کروانے کا ٹارگٹ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ہدف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیرِاہتمام 5 نومبر 2017 کو ضلعی دفتر میں تقریب تقسیمِ اسناد برائے فنِ خطابت کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سہ روزہ فنِ خطابت کورس میں شریک کامیاب امیدواروں کو اسناد دی گئیں۔ تقریب کا آغاز غلیشہ یاسین نےتلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا اور شرف عنبرین عمران نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام خواتین کے لیے منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں تین روزہ فنِ خطابت کورس 28 تا 30 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیل و یونین کونسل کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تین روزہ فنِ خطابت کورس میں مرکزی نظامِ تربیت کے سینر رہنما محمد منہاج قادری اور معلمہ و ناظمہِ دعوت جہلم راحیلہ زین نے شرکاء کو فنِ نقابت اور خطابت کے بنیادی لوازمات سے روشناس کروایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل کالا گوجراں میں حلقہ فیم دین کے نتجہ میں 3 نئے حلقہ درود و فکر کا قیام عمل میں آیا۔ اس سلسلہ میں 13 اکتوبر بروز جمعہ کو پہلے حلقہ درود کا افتتاح کیا گیا، جس میں 60 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ تحصیلی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صفیہ رفعت نے خواتین کو حلقہ درود و فکر کے حوالے سے اگاہ کیا اور درود و سلام کی فضیلت پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم نے اسلامک لرننگ کورس میں شریک طالبات کے ساتھ 29 جولائی 2017ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ عائشہ مبشر نے طالبات کو مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا، جس میں گوشہ درود، ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز، میڈیا آفس، منہاج پروڈکشنز، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ، ویمن لیگ آفس کے ساتھ منہاج آکیڈمی شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 3 جولائی تا 3 اگست2017 تک منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امتحانات سے فارغ طالبات نے شرکت کی۔ ایک ماہ کے شارٹ کورس میں منتحب قرآنی سورتوں کے ترجمہ و تجوید، 40 احادیث، فقہی مسائل، بنیادی عقائد، سنت نبوی اور جدید سائنس، آرٹ اینڈ کرافٹ، دف بجانا اور حجاب کرنے کے طریقے کورس کے نصاب کا حصہ تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام محفل بسلسلہ یوم حج 10 ذوالحج کو منعقد ہوئی۔ محفل میں علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ منہاج نعت کونسل کی سسٹرز نے ثناء خوانی کی۔ منہاج ویمن لیگ کی تحصیلی ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر نے یوم حج کے حوالے اظہار خیال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.