سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
کیمپ میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، ناظمہ زونز اے محترمہ انیلہ الیاس اور ناظمہ شعبہ جات بی محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز سورہ الرحمٰن کی آیاتِ بینات کی تلاوت سے عاصمہ ملیحہ نے کیا۔ حمد باری تعالیٰ انعم صہیب نے اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عاملہ کاشمیری نے پیش کی۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیرانتظام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دسویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں محترم ثاقب نوشاہی (صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی)، محترم اسماعیل خلیل عارفین (جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی)، محترم مسعود عثمانی صاحب(صدر تحریک منہاج القرآن کراچی)، محترم عتیق چشتی (ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی) اور محترمہ نصرت رعنا ڈار (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی) نے خصوصی شرکت و اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران سے ملاقات، اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی اور مفتی محمد اعجاز ملک بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی مرکزی وفد سندھ زون کے 8 روزہ دورے پر روانہ ہو چکا ہے۔ وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور نائب زونل ناظمہ محترمہ صائمہ نور شامل ہیں۔ دورے کے پہلے روز وفد نے لطیف آباد، حیدرآباد اور قاسم آباد میں میٹنگز منعقد کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی زون کی تمام عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی ناظمات زونز محترمہ انیلا الیاس اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد محترمہ انیلا الیاس (مرکزی ناظمہ زونز اے) اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (مرکزی ناظمہ زونز بی) نے محترمہ فوزیہ جنید (زونل ناظمہ کراچی)، نصرت رعنا (صدر ویمن لیگ کراچی)، ثناء نوید (ناظمہ ویمن لیگ کراچی) کے ہمراہ آغوش کمپلیکس کراچی کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی جانب سے منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس میں عرفان الہدایہ قرآن کلاس کا آغاز کیا گیا جسکا افتتاح (ناظمہ زونز اے) محترمہ انیلا الیاس اور (ناظمہ زونز بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور زونل ناظمہ کراچی محترمہ فوزیہ جنید نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بے نظیر آباد کے زیراہتمام ضلعی اور تحصيلی ممبران كی میٹنگ ویمن لیگ کے آفس میں منعقد کی گئی۔ 2023-2024 کی ورکنگ کا پلان ترتیب دیا گیا اور اگلے 2 ماہ کے اہداف کو تقسیم کیا گیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلابی فکر کو اپنے عمل و کردار سے خراج تحسین پیش کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع نواب شاہ (سندھ) کی ذمہ داران شدید گرمی کے موسم میں انتہائی شاندار 7 روزہ اسلامک لرننگ کیمپس کا انعقاد کر رہی ہیں
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی و خدمت دین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کیپٹل زون نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ جنید مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے فہم دین پراجیکٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانیہ میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے بلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جملہ رفقاء و اراکین کیلئے تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور نائب ناظمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی زونل ہیڈ فوزیہ جنید نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نئے رفقاء کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ویمن کراچی نصرت رانا ڈار بھی موجود تھیں۔
منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت تھیں، دیگر مہمانوں میں معروف کشمیری رہنما محترمہ مشعال ملک، محترمہ طلعت رضوان، زکیہ نجفی اور منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر راضیہ نوید بھی شامل تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.