سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال بشریٰ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی اور تقریب میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامیہ ڈگری کالج میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر تقریباً 1200 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں مرکز سے ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی نمائندگی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام جناح ہال ٹی ایم اے میں خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، یہ محفل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل لاہور اور چیچہ وطنی کی اراکین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں ہدیہ نعت پیش کی جس سے پورے ہال میں ایک روحانی ماحول کا سماں بن گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.