سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ PP 168 کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی گفتگو کی۔ محفل میں صدر ویمن لیگ لاہور نورین علوی، ناظمہ فہنیقہ اور PP 168 کی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عبدالمالک کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
منہاج ویمن لیگ پی پی 128 کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر محترمہ نورین علوی نے پی پی 128 شالیمار ٹاؤن کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر پی پی 128 کی تنظیم سازی کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 162 کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں منہاج ویمن لیگ لاہور کی سکالر محترمہ کلثوم طارق نے خطاب کیا۔
جامعۃ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام جامعہ ام الکتاب میں سیدہ کائنات کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ہیڈ محترمہ ادیبہ شہزادی نے سیدہ کائنات کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورسز ملک بھر میں جاری ہیں، اس سلسلہ میں راوی ٹاؤن لاہور میں بھی عرفان القرآن کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 18 مئی 2017 کو راوی ٹاؤن کے اسالید کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز رفعت علی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حافظ سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس پر تعارفی بریفنگ دی۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 14 اپریل 2017 کو کچا جیل روڈ پر رائل شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، محمود مسعود قادری اور کلثوم قمر نے شرکت کی۔
محترمہ باجی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ممبر بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور) کو یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ’’پاکستان میں قانون خُلع میں اصلاحات‘ ‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف 2016 میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا اعتکاف بھی بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جاری ہے۔ منہاج کالج برائے خواتین کی وسیع و عریض عمارت میں مسز غزالہ حسن قادری اور مسز فضہ حسین قادری کے ساتھ ہزاروں خواتین معتکف ہیں۔ خواتین کے شہراعتکاف میں انتظامیہ نے معتکفات کے لیے علمی و روحانی اور اخلاقی و تربیتی معمولات کا باقاعدگی سے اہتمام کیا ہے۔ روزانہ کے معمولات میں سحری اور نماز فجر کے بعد معتکفات کے لیے وظائف، محافل ذکر و نعت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
سروس سٹرکچر میں بہتری اور رسک الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے گذشتہ پانچ روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے 02 جون 2016 کو ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران زینب ارشاد، ام حبیبہ اور اقراء یوسف شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس کی سربراہی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں سیدۃ النساءالعالمین سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام امامیہ آرگنائزیشن پاکستان نے مورخہ 4 اپریل 2016ء کو کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیلا الیاس نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو انسانیت کی معراج قرار دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 28 مارچ 2016 کو گلشن اقبال پارک میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران سمیت لاہور تنظیم کی کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاج میں شریک خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف مختلف مذمتی نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے منہاج تربیت اکیڈمی میں 25 تا 27 مارچ 2016 کو تین روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں وسطی، جنوبی اور شمالی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ، گلگت اور بلوچستان کے اضلاع کی ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل افنان بابر نے تعارفی سیشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران کا تعارف پیش کیا
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین نے یکم اپریل 2016 کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا۔ سینکڑوں خواتین عدالت کی دیوار کے ساتھ زنجیر بنا کر کھڑی رہیں۔ ’’انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو، ن لیگ خون لیگ‘‘ اور ’’گو نواز گو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتی رہیں۔ کارکنان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید خواتین کی تصاویر والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے 7 جنوری 2016 کو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں منعقدہ حجاب کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر عائشہ مبشر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کا علم بلند کیا اور عورت کی عظمت و احترام اور اسکی صحیح حیثیت کا واضح تصور پیش کیا۔ اسلام دین فطرت ہے جو آرائش کا حکم دیتا ہے نمائش کا نہیں۔ قوموں کا عروج عورت کی حیاء اور مرد کی غیرت سے مشروط ہے۔ ہر دین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق حیاء ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.