سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سوالات و جوابات کے سیشن میں فیلڈ لیڈرز نے ڈاکٹر غزالہ قادری سے قیادت کو دورانِ کار درپیش چیلنجز کے حل، ذاتی بالیدگی اور مشن کے کام میں عمدگی و بڑھوتری لانے کے متعلق رہنمائی طلب کی۔ ڈاکٹر غزالہ قادری نے قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما، روحانی ارتقاء اور عہدِ جدید کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنے پر زور دیا۔ آپ نے ذاتی زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ تنظیمی اہداف کو بھی مدنظر رکھنے کی تلقین کی۔
التربیۃ کیمپ 2024 میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے ’’ویمن لیڈر شپ‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ قیادت ایک ایسی خوبی کا نام ہے جس سے آپ اپنے گرد موجود لوگوں میں جذبۂ عمل ابھار کر اُنہیں تفویض کردہ اہداف کو مکمل کرنے کے لئے رضا مند کر سکتے ہیں۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے ’’یوتھ لیڈر شپ راؤنڈ ٹیبل‘‘ کے عنوان سے ایم ایس ایم سسٹرز کے سیشن میں خصوصی شرکت کی۔
التربیۃ کیمپ 2024 میں قائم شدہ رجسٹریشن ڈیسک پہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 30 اضلاع سے تشریف لانے والی فیلڈ لیڈرز کی رجسٹریشن اور اُن کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ اس رجسٹریشن ڈیسک پہ شرکائے کیمپ کو درکار معلومات اور رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دو روزہ التربیہ کیمپ آج سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں شروع ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یہ تربیتی کیمپ خواتین کو دینی و اخلاقی تربیت، شعور اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تربیتی کیمپ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی طبع اور مزاج سے تند خوئی، نفرت اور طیش و غضب کو نکال دیں کیونکہ یہ انسانی طبیعت اور صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام مراکز علم مرکزی کلاس (نشست اول) کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے شرکت کی، اور رہنمائی ڈاکٹر فرح ناز نے فراہم کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 171 کی یونین کونسل مانگا منڈی، لاہور کے زیرِ اہتمام میلاد کانفرنس بعنوان "حب رسول ﷺ بترویج حدیث رسول" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روح پرور محفل خواتین کے لیے منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ شعبہ جات اے محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ فضہ حسین قادری کی منہاج القران ویمن لیگ کے شعبہ دخترانِ اسلام کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ نازیہ عبدالستار صاحبہ کے گھر فارمنائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی آمد، مرحومہ کے انتقال پر ان کی بیٹیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مرحومہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، بخش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام رسم قل خوانی برائے ایصال ثواب مرحومہ محترمہ نازیہ عبد الستار صاحبہ (ڈپٹی ایڈیٹر دخترانِ اسلام)
منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ (آزاد کشمیر) کے زیرِاہتمام تیسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعاد کیا گیا، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد (مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر اور زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چوالیسویں یوم تاسیس پر میں اس کے دنیا بھر میں قیام پذیر تمام تر وابستگان، ذمہ داران، عہدیداران، اور کارکنان کو صمیمِ قلب سے ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہوں۔
نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت کا منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پیغام، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں اس نعمتِ عظمیٰ کی قدر کرنے اور اس مشن پر استقامت سے قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی ناظمہ زونز محترمہ انیلا الیاس نے کیا۔ کانفرنس میں نعت خوانی کے فرائض مرکزی نعت کونسل نے ادا کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.