سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مسجد جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں مؤرخہ 2 نومبر کو ماہانہ مجلس ختم صلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ گوشہء درود و سلام کا یہ پروگرام باقاعدہ طور پر عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوا۔ سٹیج پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نائب ناظم اعلیٰ سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم پنجاب احمد نواز انجم اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شاہد محمود بیٹھے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں قومی مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد کیا گیا۔ قومی مقابلہ حسن قرآت دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلا مرحلہ یکم رمضان المبارک تا دس رمضان المبارک کے دوران تھا۔ اس مرحلے کے دوران کالجز، یونیورسٹیز اور منتخب شدہ تحصیلات میں 15 سے 25 سال عمر کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسنِ قرآت ہوا۔ ان مقابلہ جات کے ونرز کو فائنل کے لیے 25 رمضا ن المبارک کے دن شہرِاعتکاف لاہور میں مدعو کیا گیا۔
جہاں بحر سکون و اطمینان آ کر ملتے ہیں اسکا نام فاطمہ ہے، سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کا ہر پہلو امت مسلمہ کی ہر خاتون کے لیے قابل تقلید ہے۔ آج ہمیں سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کے اسوہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ سیدہ کائنات کانفرنس کے شرکاء سے کیا۔ انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت فاطمۃ الزہرۃ رضی اللہ عنہا کو دل و جان سے پیار کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا، آج ہمیں سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرنے کے ضرورت ہے۔
مؤرّخہ 16 جولائی 2006ء منہاج یونیورسٹی لاہور کے اولڈ کیمپس کے صفہ بلاک میں تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم آج کے دور میں اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان حالات میں منہاج یونیورسٹی جسے حال ہی میں چارٹر ملا ہے نے فیسوں کو اتنا کم رکھا ہے کہ غریبوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف ایگزیکٹو کی خصوصی کاوشوں سے آج لاہور کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اعلیٰ اور اپنی فیلڈ کے ماہر پروفیسرز کو رکھا ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے کم فیس میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کی کوشش کی ہے۔
منہاج ماڈل گرلز سکول میں یوم والدین کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا اس موقع پر تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کی فارغ التحصیل طالبات کی رسم عطائے ردائے فضیلت اور برائے تقسیم انعامات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں ملک کی نامور سماجی و فلاحی شخصیت مسز جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور نامور ادیبہ، شاعرہ مسز رخسانہ نور، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈئر اقبال احمد خان، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد اقبال شریف اور دیگر مہمانان گرامی اور معزز والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے طالبات کے مابین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر سالانہ انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام میں طالبات نے تلاوت، نعت، ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کیے جس سے تمام مہمانان گرامی اور طالبات کے والدین بہت محظوظ ہوئے اور شرکاء اور والدین نے ہم نصابی سرگرمیوں کو بہت سراہا۔ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی ہے اور یہ کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے 572 سکولوں میں نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف ایگزیکٹیو دی منہاج یونیورسٹی کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک نے HEC کی طرف سے دی منہاج یونیورسٹی کا درجہ y سے بڑھا کر x درجہ میں ترقی دینے پر تمام تحریکی بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دی منہاج یونیورسٹی پاکستانی طلباء و طالبات کی بہترین قیادت کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تحریکی احباب پر زور دیا کہ وہ اس یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ طلباء کو یونیورسٹی میں داخل کروائیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.