سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے معصوم نونہالوں نے خوبصورت نشید پر اسٹیج پہ پرفارمنس دی۔ ایگرز کے معصوم بچے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر دیوانہ وار آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں محترمہ فضہ حسین قادری نے سسٹرز سائبر ٹیم کے سوشل میڈیا کیمپ کا وزٹ کیا۔ آپ نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس سے فرداً فرداً ملاقات کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عالمی میلاد کانفرنس کی کوریج کا جائزہ لیا۔
>عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں ایم ایس ایم سسٹرز کا ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے سینکڑوں کی تعداد میں شریک طالبات کو ایم ایس سسٹرز کے اغراض و مقاصد اور خدمات سے روشناس کروا رہا ہے۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں ویمن پنڈال میں ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین ضیافت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ جذبۂ ایثار سے سرشار ضیافت کمیٹی کی ممبرز میلاد کانفرنس میں تشریف لانے والی خواتین کی خدمت پر دل و جان سے مامور ہیں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 ویمن پنڈال میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ملک کے تمام شہروں سے آنے والے قافلوں کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔ ان ڈیسکس کا مقصد ملک کے طول و عرض سے تشریف لانے والی خواتین کی رجسٹریشن کرنا اور اُنہیں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں رضاکارانہ طور پر مختلف کمیٹیز میں اپنی خدمات سر انجام دینے والی منہاج کالج فار ویمن کی طالبات کے ساتھ ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز اور ایم ایس ڈیپارٹمنٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یورپ، آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تاریخ ساز دورے کی کامیاب تکمیل پر منفرد اور خوبصورت خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر سالانہ محفلِ نعت و ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں محترمہ فضہ حسین قادری بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کینڈل واک میں شریک بچوں سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ”ایگرز“ کے زیراہتمام بچوں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جامع شیخ الاسلام تک کینڈل واک کی۔ مشعل برداربچے تمام راستے آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے رہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ”ایگرز“ کے زیراہتمام 6 ستمبر کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں کینڈل واک ہو گی۔ واک میں 5 سوسے زائد 5 سے 10سال کے بچے اور بچیاں شرکت کریں گی۔ واک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر جامع شیخ الاسلام پر اختتام پذیر ہو گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے محترمہ فضہ حسین قادری کے طویل بیرونی دورے سے وطن واپسی پر خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرکزی ٹیم کی جانب سے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی شادی پر خصوصی مبارکباد دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیراہتمام ٹاؤن شپ لاہور میں دو روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے پاکستان سے تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
محترمہ فضہ حسین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت دو روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ2024 میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ نیک صحبت سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے، اور صحبت صلحاء کے ذریعے ہم اپنی زندگی اور آخرت کیسے سنوار سکتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ سے خطاب، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کا آغاز احادیث رسول ﷺ کی قرآت سے کیا جس کے سماع کا اہتمام تمام شرکاء مجلس نے کیا اور چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ احادیث کی قرات بھی کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.