سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر فضہ حسین قادری کی منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے ساتھ خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آپ نے تزکیہ نفس کے موضوع پر طالبات کو اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازا۔ آپ نے فرمایا کہ عبادت کا اصل صرف فرائض نہیں بلکہ عبادت کا اصل معنی یہ ہے کہ انسان اللّٰہ رب العزت کی رضا کی خاطر مخلوق خدا کی خدمت کی جائے اور لوگوں کی حاجت روائی کی جائے۔ اعتکاف میں معتکفات کی خدمت تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کا بہترین ٹریننگ پروگرام ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے 20 سے زائد مقامات پر اعتکاف کے دوسرے روز ’’نماز کے فضائل از روئے قرآن و حدیث‘‘ کے موضوع سے حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ویمن اعتکاف گاہ میں ایگرز اعتکاف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کے نفلی اعتکاف کے حوالے سے انتظامات کو سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں بیس سے زائد مقامات پر معتکف خواتین کیلئے حلقہ جات کا آغاز کر دیا گیا۔ معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روز مرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے ’’حقوق و فرائض کا امتزاج اور اسلامی معاشرہ کا ارتقاء‘‘ کے عنوان سے 20 سے زائد مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر حلقہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم وصال سیدہ عائشہ صدیقہ و یوم بدر کے موقع پر دعائیہ تقریب
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے زوجہ رسول ﷺ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کیلئے دنیا و آخرت کی کامیابی سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی سیرت مقدسہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ زوجہ رسول ﷺ پارسا، جوہر شناس، اعلیٰ پائے کی منتظم اوررحم دل خاتون تھیں
رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں رجوع الی القرآن کے فروغ کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے تحت ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، اسلام آباد، روالپنڈی، واہ کینٹ، اٹک، پشاور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، پشاور، نواب شاہ سندھ، کراچی، ملتان، جھنگ اور دیگر شہر شامل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’ام الکمال سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 22 مارچ 2023 کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
جامعہ ام الکتاب ملحقہ جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سالانہ خواتین کانفرنس بعنوان امومت، امامت و امت منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز نے کیا اسلام عورت کو گھر میں بند کرتا ہے؟کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کانفرنس میں طالبات سمیت دیگر خواتین راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام رفاقت تذکیر سیشن 2 کا انعقاد کیا جس میں آل پاکستان تنظیمات کی جانب سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ PP 168 کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی گفتگو کی۔ محفل میں صدر ویمن لیگ لاہور نورین علوی، ناظمہ فہنیقہ اور PP 168 کی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عبدالمالک کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
منہاج ویمن لیگ پی پی 128 کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر محترمہ نورین علوی نے پی پی 128 شالیمار ٹاؤن کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر پی پی 128 کی تنظیم سازی کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 162 کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں منہاج ویمن لیگ لاہور کی سکالر محترمہ کلثوم طارق نے خطاب کیا۔
جامعۃ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام جامعہ ام الکتاب میں سیدہ کائنات کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ہیڈ محترمہ ادیبہ شہزادی نے سیدہ کائنات کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.