سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم وائس کے زیرِ اہتمام 15 اکتوبر 2020ء کو الزہرہ اکیڈمی بگا جہلم میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے اگاہی سے متعلق خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں مسز فرخندہ فردوس خان (سولیسیٹر اور ایسٹ لندن مجسٹریٹ جج) مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج حلقہ درود (خواتین) ناروے کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر اوسلو میں 26 اکتوبر 2019ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلےمیں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت اوسلو اور مضافاتی علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج سسٹرز لیگ ناروے اوسلو کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر محترمہ باجی باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔ نشست میں منہاج سسٹرز لیگ ناروے Buskerud سے نے بھی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام 30 ستمبر 2017 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو میں ’کوئین آف کربلا‘ کے عنوان سے عظیم الشان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ان تمام عظیم خواتین کے حالات زندگی اور مثالی کردار سے روشناس کروانا تھا جنہوں نے سیدنا امام حسین علیہ السلام کے ساتھ سانحہ کربلا میں عظیم قربانیاں دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو کے زیراہتمام 9 جنوری 2016 کو ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناروے بھر سے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے لیے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے المصطفےٰ ہال کو بہت خوبصورتی اور نفاست سے سجایا گیا تھا۔
مورخہ 10 جولائی بروز جمعۃ المبارک منہاج ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کے زیراہتمام تین روزہ نفلی اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو کے علاوہ ناروے کے دیگر بہت سے شہروں سے کثیر تعداد میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی۔ جمعہ کے دن نماز ظہر کے بعد ہی خواتین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ خواتین کے چہرے پر خوشی اور امید تھی۔
علامہ محمد صادق قریشی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد آقا کریم کے بلند مقام کو لوگوں پر آشکار کرنا تھا۔ انہوں نے معراج کے مختلف معانی و معارف بیان کرنے سا تھ ساتھ سفر معراج کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امت مسلمہ دوبارہ عروج چاہتی ہے تو اسے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق جوڑنا ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنانا ہوگا اور موجودہ صدی میں یہ کام تحریک منہاج القرآن احسن انداز میں کر رہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام 11 جنوری بروز ہفتہ پہلی سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد عظیم الشان انداز میں کیاگیا۔ کانفرنس میں ناروے کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے نے محرم الحرام میں ناروے بھر میں جہاں شھادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مختلف کانفرنسز کا انعقاد کیا وہاں منہاج القرآ ن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں خواتین کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس کوئینز آف کربلا کانفرنس کا انعقاد کر کے نئی مثال قائم کر دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مورخہ30اگست2011ء کو چاند رات کی تقریب ’’ الوداع رمضان ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں مہندی، چوڑیاں، کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز اور مینا بازار کا اہتمام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 19 اگست 2011ء کو عظیم الشان محفل نعت کامنعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز سویرا انور ماجد اور ازقٰی خان نے تلاوت کلام الٰہی سے کیا، اس کے بعد بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 18 ستمبر 2010ء کو پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے عظیم الشان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بھر پور شرکت نے اسے ایک یادگار عید فیسٹیول بنا دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اورمنہاج ویمن لیگ ناروے کے باہمی اشتراک سے ایک افتتاحی تربیتی ورکشاپ بسلسلہ تیاری کوارڈینیٹر حلقہ درود پاک کا انعقادکیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں نئی نظامت کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا تھا جو نظامت حلقہ درود پاک کے تحت فعال کردار اداکرسکیں۔
مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ، ناروے کی جانب سے ذیلی تنظیم منہاج القرآن ویمن لیگ درامن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 25 اپریل، 2009 بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ اس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی تمام مرکزی عہدیداران، منہاج سسٹرز ناروے اور درامن سنٹر کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد عیسوی سن پیدایش کی مناسبت سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انتہائی عقیدت اور محبت سے منایا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.