سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور نے خانہ فرہنگ پشاور میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے نظامت تربیت عرفان القرآن کورس کوآرڈینیٹر محمود مسعود قادری اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ کورآرڈینیٹر عرفان القرآن کورس محمود مسعود قادری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علم کی فضیلت اور قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے والوں کی عظمت بیان کی، انہوں نے عرفان القرآن کورس کا تعارف اور اس کی خصوصیات بھی بیان کیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیرِاہتمام یوم ولادت سیدۃ النساء العالمین فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ روبینہ معین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذریت فاطمہ سلام اللہ علیھا ہی ذریت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور کائنات کے پہلے سید خود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیدۃ النساء و العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام بھی سید ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک پشاور ویمن ونگ نے 20 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتلِ عام اور شہداء کو انصاف کی عدم فراہمی کیخلاف قصاص مارچ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور ان کے قصاص کے نعرے درج تھے۔
سانحہ چارسدہ کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن عائشہ مبشر، ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس کی قیادت میں 28 جنوری 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا۔ وفد نے باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس ڈوگر کے علاوہ پشاور یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ام سلمہ، آستانہ عالیہ یکاکوک سے مسز سلطان آغا، فاطمۃ الزہرہ نعت اکیڈمی پشاور کی ہیڈ سیدہ زرتاج بخاری، مولوی محمد امیر شاہ کی بیٹی مس ام بتول نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.