سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مراکز علم کے معلمین و منتظمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ کا انقعاد کیا گیا جس میں مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس(ناظمہ زونز اے)، محترمہ ہاجرہ قطب اعوان (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے) اور محترمہ مصباح مصطفی (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے راجن پور پی پی 296 کے تین سکولز کا وزٹ کیا، وزٹ میں منہاج القرآن ماڈل سکول، اقراء ہائیر سیکنڈری سکول، پاکستان پبلک سکول شامل ہیں، جن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور اور گردونواح سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راجن پور کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں صدر ایم ایس ایم محترمہ اقراء یوسف جامی نے ایم ایس ایم کے پراجیکٹس کو بریف کیا اور ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور محترمہ انساء دلشاد نے الہدایہ کے پراجیکٹس کو بریف کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیرانتظام خواتین کا حلقہ درود منعقد ہوا، جس میں حلقہ درود کی تمام ممبران نے شرکت کی اور درود پاک پڑھا۔ اس موقع پر خواتین کو لیپ ٹاپ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تربیتی خطاب بھی دکھایا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے فورم ایگرز کے زیرانتظام کڈز محفل میلاد کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں ننھے منے بچوں نے نعتیں پڑھیں اور اقصی دلشاد کوارڈینیٹر نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے سبق آموز واقعات سنائے۔ محفل کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.