سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) محترمہ نمرہ بتول گیلانی (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے سیالکوٹ میں تین مقامات کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سیالکوٹ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ڈائیریکٹر منہاجین سسٹرز محترمہ عائشہ شبیر نے کیا۔ ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام PP 35 میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالر و ڈائریکٹر منہاجین سسٹرز محترمہ عائشہ شبیر نے خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی نعت کونسل، قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام سیالکوٹ کے علاقہ احمل پور سیال میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے کیا۔ ضلعی صدر سیالکوٹ محترمہ رخسانہ عظمت نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈسکہ (سیالکوٹ B) کے زیرِاہتمام پہلی بار ضلعی سطح پر محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکنڑوں خواتین نے شرکت کی۔ مرکزی سکالر محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پسرور کے زیرِاہتمام استقبال ربیع الاوّل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی سکالر محترمہ انیلا الیاس نے شرکاء محفل سے خطاب کیا
نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 39 پسرور کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نقابت کے فرائض محترمہ راحت سہیل (صدر یو سی چوبارہ) نے اور بعد ازاں محترمہ وردا ناز (صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ) نے سر انجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 38 سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے ’حضور نبی اکرم ﷺ جانِ کائنات ہیں‘ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی۔
سیدنا غوثِ اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِاہتمام محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈائیریکٹر کورسز شعبہ عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِ اہتمام عالم اسلام کی تجدیدی تحریک، تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والی بہنوں کو اسناد دی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، منہاج نعت کونسل نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیالکوٹ اور چیچہ وطنی میں ’دہر میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجالا کر دے‘ کے موضوع پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنسز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی رہنما عائشہ شبیر خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی تنظیم نو کے لیے اجلاس اور ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظمہ افنان بابر نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس کا آغاز کلامِ باری تعالی و نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا، جس کے بعد ضلعی ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین نے خطبہ استقبالیہ اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔
عوامی تحریک ویمن ونگ سیالکوٹ نے 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و ستم کے خلاف علامہ اقبال چوک سیالکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی میں ویمن ونگ کی ضلعی صدر محترمہ منور، ضلعی ناظمہ حافظہ نازیہ اور تحصیل سیالکوٹ، تحصیل سمبڑیال، تحصیل پسرور شمالی کی ذمہ داران و خواتین اور کارکنان نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھائے اور برما سے احتجاجا سفارتی تعلقات ختم کرے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.