سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ حویلیاں میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ایبٹ آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام پریس کلب ہال ایبٹ آباد میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم ایبٹ آباد ضیاء المصطفی اور ڈویژن کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ہزارہ علی رضا قادری نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایبٹ آباد میں بیداری شعور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب میں شاہ رُخ جتوئی اور شاہ زیب کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ اس لئے عوام گھر میں بیٹھ کر مرنے کی بجائے بڑھ کر ظالموں سے اپنی زندگی چھین لیں۔ کرپٹ اور موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے انقلابیوں کی صف بندی شروع ہو چکی۔ جلد اقامت کہی جائے گی اور انقلاب کی جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں قائم ہو گی۔ جماعت کے قیام کے ساتھ ہی ملک سے شیطانی سیاست رخت سفر باندھے گی۔
شام میں حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزارات پر حملوں کے خلاف تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز منہاج القرآن اسلامک سنٹر سپلائی ایبٹ آباد سے ہوا۔ ریلی کی قیادت حاجی محمد ارشد ناظم تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن و حاجی غلام سرور صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل ایبٹ آباد اور ہارون خان صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ایبٹ آباد نے کی۔
کرپٹ، ظالمانہ اور غریب دشمن نظام کے خلاف ایبٹ آباد میں عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شدید بارش کے باوجود میرپور کالا پل تا ایم سی بی چوک ایبٹ آباد تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی۔
ہزارہ: ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے 17 مارچ کے لیاقت باغ ریاست بچاؤ جلسے سے متعلقہ امور کے سلسلہ میں ہزرہ ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں ان کے ساتھ رفیق صدیقی بھی تھے۔ ہزارہ ڈویژن کے مرکزی قائدینِ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کا استقبال کیا اور لیاقت باغ جلسے کے حوالے سے اشتہاری مہم اور شراکت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق رپورٹ پیش کی۔
13 نومبر 2012ء کو ایبٹ آباد شہر میں تحریک منہاج القرآن کا مرکزی کنونشن ہوا، جس میں حویلیاں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، اوگی، غازی اور بالاکوٹ سے تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم، یوتھ لیگ اور علماء کونسل کے سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ ورکزر کنونشن کے مہمان خصوصی مرکزی سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض تھے۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کی جملہ تنظیمات نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغامات پر مشتمل بینرز اور گستاخانہ توہین آمیز فلم کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
مورخہ 23 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت امیر تحریک خیبر پختونخواہ محمد مشتاق سہروردی نے کی۔ ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت امیر تحریک مشتاق علی خان سہروردی نے کی۔ جبکہ محمد ارشد ناظم ممبرشپ کی پی کے، سرور خان ناظم ویلفیئر، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے عہدیداران قاضی جنید صدر، معین شاہ سینئر نائب صدر، محمد علی شاہ جنرل سیکرٹری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام 22 ،23 اور 24 جولائی کوتین روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھرسے نمائندگان یوتھ لیگ نے شرکت کی۔ 22 جولائی کو نماز مغرب کے بعد کیمپ کے پہلے سیشن کا آغاز ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد حسین جٹ نے شرکاء تربیتی کیمپ کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن ميں نئے رفقاء و کارکنان کو شامل کرنے کے ليے وابستگی مہم ميں 18 جنوری سے 5 فروری تک تربیتی کیمپس کا انعقاد کيا گيا، جس ميں کارکنان نے بڑي تعداد ميں شرکت کي۔ سینئر نائب ناظم تنطیمات ساجد محمود بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے بھي مصطفوی کارکنان کے تربیتی کیمپس میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.