سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج اسلامک سنٹر جنڈ ضلع اٹک کے لیے وقف کی جانے والی اراضی کا ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف کے ہمراہ وزٹ کیا اور اسی حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب، کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز سمیت قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحُسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز تحصیل جنڈ کے زیراہتمام گلیاں کلاں میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ قائد ڈے کی تقریب میں شرکت، گلیاں کلاں پہنچنے پر قائدین و کارکنان کی طرف پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے سرگودھا جنوبی اور اٹک غربی میں اجلاس برائے تنظیمی استحکام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے زیراہتمام مراکز علم ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم اور نظامت کورسز کی ٹیم نے معلمین کی ٹریننگ کروائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اٹک میں شیخ الاسلام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور صدر پی اے ٹی شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن نے شرکت و گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اٹک کی تحصیلات اٹک، حسن ابدال اور حضرو کی تعارفی و تربیتی نشست کا انعقاد منہاج القرآن اسلامک سنٹر حضرو میں ہوا۔ نشست میں انجینئر رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے تربیت کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن اٹک کی تنظیمات تحصیل جنڈ، فتح جنگ اور تحصیل پنڈی گھیپ کا تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ورکنگ پلان، اہداف اور نئے چینلجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اٹک کا ماہانہ اجلاس منہاج اسلامک سنٹر فتح جنگ میں منعقد ہوا، اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں سید راحت کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن اور غلام مرتضی قادری نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن نے بھی شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن تحصیل کامرہ کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹک، کامرہ اور گردونواح سے کارکنان اور عہدیداروں نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جھنڈ ضلع اٹک کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹک، جھنڈ اور گردونواح سے کارکنان نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنڈی گھیپ ضلع اٹک کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن پنڈی گھیپ کے یوسی سطح کے قائدین نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن باہتر (ضلع اٹک) کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا میں جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خانوداے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے، یہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام شہید ہو کر بھی فتح یاب ہو گئے لیکن یزید اپنا تخت بچا کر بھی ہار گیا۔ اسی لیے آج ہر کوئی حسین، حسین کرتا ہے اور دنیا میں یزید کا کوئی نام لیوا موجود نہیں۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر فتح جنگ میں ضلع اٹک کی تنظیمات کا ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے 70 سے زائد عہدہداران نے شرکت کی۔ کیمپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنڈی گھیب کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، ایم ایس ایم کے صدر چوھدری عرفان یوسف بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.