سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا وفد مورخہ 29 جون 2012ء کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگا جس ملک محمد امین اعوان، مزمل احمد، محمد اسرار اور حاجی محمد مسعود اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ روانہ ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج سنٹر ویانا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدر ملک محمد امین عوان اور رابطہ سیکرٹری حاجی ملک محمد نسیم اعوان کے والد گرامی گذشتہ دنوں سیالکوٹ پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ مرحوم حاجی ملک خورشید اعوان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے مورخہ 03 جون 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاکے زیر اہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار کو ملک خلیل اور ان کے اہل خانہ اور حاجی فضل حسین اور ان کی فیملی کے عمرہ پر جانے کے اعزاز میں محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج کلچر سنٹر ویانا میں بارہویں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری تھے جبکہ محفل کی صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مورخہ 03 فروری 2012ء بروزجمعہ شام سات بجے منہاج کوآرڈینیشن بیورو(منہاج یورپین کونسل) آسٹریا کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ نے اپنی رہائش گاہ (باجوہ ہاؤس ) میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن برمنگھم یوکے کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری الازہری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری مورخہ 02 فروری 2012ء بروز جمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی دعوت پر تین بجے سہ پہر ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔ کے وفد جن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا کے صدر ملک محمد شفیع اعوان، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ، حاجی فضل حسین، منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدرملک محمد امین اعوان نے علامہ محمد اشفاق عالم قادری کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا کی رہائش گاہ پر مورخہ 02 فروری 2012ء بروز جمعرات کو ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
آسٹریا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ نوجوانوں پر مشتمل منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کا قیام مورخہ 30 جنوری 2012ء عمل میں لایا گیا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر حاجی خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن سے وابستہ نوجوانوں کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر محمد حفیظ اللہ قادری، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا اور فنانس سیکرٹری شیخ محبو ب عالم نے شرکت کی۔
15 دسمبر 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں منہاج لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج لائبریری میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، کتب اور قرآن مجید کا عام فہم اور جدید ترجمہ (عرفان القرآن) اور منہاج القرآن کے علمی و تحقیقی جرائد و ماہوار مجلاجات لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 08 دسمبر 2011ء بروز جمعرات کوبعد نماز عشاء جامع مسجد میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی۔محفل میں علامہ عبدالحفیظ الازہری، سویڈن سے آئے مہمان سید ذوالفقار شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام دین اسلام کی بقاکے لئے شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں محفل شہیدان کربلا مورخہ 04 دسمبر 2011ء بروز اتوار نماز ظہر سے لیکر مغرب تک منعقدہوئی جس میں ویانا بھر سے ہر مکبتہ فکر کے علاوہ منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج سنٹر ویانا میں مورخہ 26 نومبر 2011ء بروز ہفتہ دن 2 بجے بچوں کی دینی تعلیم اور قرآن پاک پڑھانے کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یہ کلاس ہرہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی ہمشیرہ کی چوتھی برسی کے موقع پر مورخہ 19 نومبر 2011ء بروز اتوار کو قرآن خوانی کی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے تنظیمی احباب کا وفد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مورخہ 10 نومبر 2011ء کو ویانا ایئر پورٹ پہنچا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر محمد نسیم خواجہ، مسز الماس خواجہ، محمد مسعود، مسز محمد مسعود، ملک مجاہد، مسز ملک، نمرہ ملک، کاظم اور مسز کاظم شامل تھے جن کا شاندار استقبال کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.