سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری کی قیادت میں 12 رکنی وفد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے 05 مئی 2011ء بروز جمعرات ویانا ائیرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا۔ عمرہ گروپ کو ویانا ائیر پورٹ پر الوداع کرنے والوں میں چودھری فاروق، حاجی غلام شبیر منہاس، حاجی نذیر شاہ، حاجی اکبر علی، وحید احمد، ارشد شاہ، سید محمود شاہ اور دیگر تحریکی رفقاء کی کثیر تعداد شامل تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 01 مئی 2011ء بروز اتوار کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی، محفل میں ویانا کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے ایمان کی تازگی کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ نے مورخہ 23 اپریل 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ کے اعزاز میں خواجہ ہاؤس آسٹریا میں ایک پر تکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی عہدیداران، دوسری مذہبی تنظیموں کی خواتین اور منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کو کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد انور کی خوشدامن کے انتقال پر قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 04 مارچ 2011ء کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء و اراکین کے ساتھ ایک تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العز ت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں ایک ایسی نعمت عطا کی ہے جو صدیوں کے بعد پیدا ہوتی ہے اور دین کی تجدید کا بیڑا اٹھاتی ہے۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی گیارھویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کے لئے مورخہ 26 فرروری 2011ء بروز ہفتہ کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج کلچرسنٹر ویانا میں گیارہویں سالانہ مرکزی میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے جبکہ محفل کی صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری منہا ج القرآن آسٹریا کی درخواست پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں میں شرکت کے لئے مورخہ 26 فروری 2011ء کو دو روزہ دورہ پر آسٹریا پہنچے۔ علامہ حسن میر قادری کے آسٹریا پہنچنے پر تنظیم کے ذمہ داران نے ایئر پورٹ پر بھر پور استقبال کیا، دورہ آسٹریا کے دوران انہوں نے مرکزی سالانہ محفل میلاد میں شرکت کی اور تنظیمی عہدیداران کے ساتھ منعقد ہونے والی تربیتی نشست میں بھی خطاب کیا، منہاج القرآن آسٹریا کے جملہ عہدیداران اور کارکنان نے علامہ حسن میر قادری کے خطابا ت کو سراہا اور ان کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ پروقار اور شاندار انداز میں منہاج کلچر سنٹر ویانا میں منائی گئی۔
مراقبہ ہال ویانا کے اہم راہنما حاجی محمد مسعود آف لاہورکی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کے موقع پر منہاج القرآن آسٹریا کے منہاج کلچر سنٹر ویانا کے قیام اور تقریبا ً تکمیل مکمل ہونے کی خوشی میں منہاج القرآن کے صدر خواجہ محمد نسیم اور ان کی پوری ٹیم کومورخہ 18 فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو شام سات بجے ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 30 جنوری 2011ء بروز اتوار کو حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وصال کے سلسلہ میں ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی۔ محفل میں منہاج القرآن سے وابستہ افراد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم نے حافظ محمد اقبال اعظم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تنظیم نے حافظ محمد اقبال اعظم کو جامعۃ الازہر سے حصول علم اور فراغت کے بعد ڈگری ملنے پر خوشی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم جوان دنوں منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈنمارک آئے ہوئے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 دسمبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز مغرب شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے محفل ذکر اہل بیت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 12 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہو ا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.