سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد اور پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیراہتمام 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن لاہور حضرت علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سید عنایت شاہ قادری، حافظ محمد طاہر سعیدی اور سمیر احمد گل بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے ناظم مالیات شوکت علی قادری کے والد گرامی گزشتہ دنوں ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں وصال فرما گئے تھے۔ ان کے انتقال پر تحریک منہاج لقرآن ہارون آباد کے چار رکنی وفد نے شوکت علی قادری کی غمگساری کے لیے ان کے گھر پر ملاقات کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے نائب صدر الحاج عبدالغفور عادل کی اہلیہ 2 اکتوبر 2017ء کو انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ تحریک منہاج القرآن ہارون آباد اور تحریک کے تمام فورمز کے قائدین و کارکنان نے مرحومہ کے انتقال پر حاجی عبدالغفور سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میکلوڈ گنج بہاولنگر کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2015ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروقار دعائیہ تقریب کا اہتمام بابا فرید ہوٹل میں کیا گیا جس میں ناظم منہاج القرآن بہاولنگر شاہد نواز، صدر منہاج القرآن منچن آباد شبیر احمد اور علامہ خان مختار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رفقاء اور دھرنے میں شریک کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی سے بھی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام مورخہ 11 جنوری 2015ء بروز اتوار سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل کے سرپرست حضرت علامہ سید احمد کمال فیاض شاہ نے کی جبکہ استقبالیہ کلمات علامہ صاحبزادہ احمد حسن فاروقی نے ادا کیے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری غلام رسول مدرس جامعہ رضویہ نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول قاری دین محمد، محمد عمران قادری، قاری محمد الطاف حامد اور محمد آصف حیدری نے پیش کیے۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ بہاولنگر میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
مئی 2013ء کے جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی نااہل اور کرپٹ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اسی ضمن میں پاکستان عوامی تحریک بہاولپور کے زیراہتمام بھی 11 مئی 2014ء کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت نے شرکاء کو ریلی میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ہارون آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
چشتیاں: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی (لاہور) کے زیر اہتمام سلسلہ وار ماہانہ میڈیکل کیمپس کے سلسلہ کے17 ویں کیمپ کا انعقاد 6 اپریل 2013 بروز اتوار ہوا۔ کیمپ میں بورڈ آف ڈاکٹرز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان کی حکومت اور ادارے اپنے فرائض سے غافل ہیں وہاں تحریک منہاج القرآن لاہور کے ایک ٹاؤن کے ایک ونگ کی غریب عوام کو صحت کی فراہمی کے لئے جدوجہد نہ صرف حیران کن بلکہ قابل ستائش بھی ہے۔
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حوالےسے لکھی جانے والی نوجوان شاعر خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ کی شاعری کی کتاب قبلہ نامہ کی تقریب رونمائی اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر مقصود احمد چشتی نے کی جبکہ ڈاکٹر قاضی حسین احمد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ قاری غلام رسول نے تلاوت کلام مجید سے تقریب کا آغاز کیا
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوام الناس تک پہنچانے کےلیے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام زور وشور پر ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 16 دسمبر سے عوامی استقبال جلسہ کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ 21 دسمبر کی شام تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں لوگ جوق در جوق رجسٹریشن کروانے کے لئے آ رہے ہیں۔ کیمپ کو 23 دسمبر کے پروگرام کے فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ہارون آباد کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.