سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام بہاولنگر میں منہاج ماڈل سکول کی انگلش میڈیم نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس سکول کا افتتاح منہاج ایجوکیشن سوسائیٹی کے ڈائریکٹر شاہد لطیف نے 22 مئی 2009ء کو کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہد لطیف نے خوبصورت ریبن کاٹ کر سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس خوبصورت تقریب کا اہتمام ضلع بہاولنگر کی معروف ماہر تعلیم اور منہاج ماڈل سکول کی چیئرپرسن محترمہ بشریٰ ربانی نے کیا۔
منہاج القرآن تحصیل چشتیاں ضلع بہاولنگر کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کی گذشتہ روز ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن حضرت علامہ غلام مرتضیٰ علوی مدظلہ العالی، مفتی اللہ رکھا فاروقی اور مفتی غلام فرید مدرس جامعہ نورالمدارس اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اس تقریب میں قاری عبدالرؤف نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی جبکہ احمد حسن فاروقی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔
ملک بھر میں جاری دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں چشتیاں میں منعقد ہونے والا یہ چھٹا درس قرآن تھا۔ سورہ الحجرات کی آیت کریمہ کی روشنی میں آداب بارگاہ رسالت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کا ادب سکھانے کے لئے پہلے قرآن میں اللہ نے انسانیت کے ہرطبقے سے گفتگو کا اصول سکھایا۔ والدین کی بارگاہ میں کلام کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اللہ نے سخت اور برا لہجہ اپنانے سے بھی منع فرمایا ہے اور حکم دیا ہے کہ ولا تقل لھما اف ان تمام سطحوں کے آداب سکھاتے ہوئے اللہ نے اپنے حبیب کی بارگاہ کا ادب سکھاتے ہوئے آواز اور لب ولہجے کو باادب رکھنے کا حکم دی
چشتیاں میں تحریک منہاج القرآن چشتیاں کے زیراہتمام علی ہوٹل میں درس عرفان القرآن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت نے اللہ کے عبادت گزار بندوں کے طبقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض اللہ کی عبادت دنیا کے لئے کرتے ہیں جبکہ بعض آخرت کے لئے اور بعض طبقات ایسے ہوتے ہیں جو اللہ کی عبادت اس کی رضا کے لئے کرتے ہیں۔ دنیا کے لئے عبادت و بندگی کرنے والوں کا انعام دنیا وآخرت کے لئے سر جھکانے والوں کا اجرآخرت جبکہ رضائے الٰہی کے لئے سر بسجود ہونے والوں کو اللہ جل مجدہ اپنی رضا کا صلہ دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ فاذکرونی اذکر کم ’’تم میرا ذکرکرو میں تمہارا ذکر کروں گا۔،،
اکیسویں ویں صدی میں دنیا بھر میں امریکہ، روس، چین، جاپان اور یورپی یونین کا بھرپور کردار اور مستقبل دکھائی دے رہا ہے، اس صدی میں عالمی افق پر اگر کسی قوم کا کردار دکھائی نہیں دے رہا تو وہ 55 سے زائد ممالک پر مشتمل امت مسلمہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.