سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن احمد پور شرقیہ ( ضلع بہاولپور بی) کے زیراہتمام، جناح ہال احمد پور شرقیہ میں فکر حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی ضلع بہاولنگر بی اور ضلع بہاولنگر سی کے مشاورتی اجلاس اور فکری نشست میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیراہتمام بار روم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 7 فروری 2023 کو یوسی شاہدرہ میں گوشۂ درود اور تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی دفتر کا افتتاح کیا۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام سر صادق پیلس بینکویٹ میں منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ کی پانچویں اور آخری نشست 13 اپریل 2022ء کو نماز فجر کے بعد منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے درس قرآن دیا۔ انہوں نے ’’بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسان کی ہر سطح پر تربیت کا ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ بچوں میں 7 سال کی عمر سے نماز کی فرضیت اس بات کا اعلان ہے کہ عملی طور پر بچہ ذمہ داری میں داخل ہو گیا ہے۔
منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون بہاولپور ڈویژن سی کے عہدیداران و ذمہ داران کے لئے ایک روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں سردار شاکر خان مزاری، نائب ناظمِ اعلٰی جنوبی پنجاب زون نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء کو اہداف کی ضرورت و اہمیت اور تحریک منہاج القرآن کا ویژن 2025 کے موضوعات پر لیکچر دیئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے منڈی یزمان اور بہاولپور ہیڈکواٹر میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 3 اپریل کو بہاولپور میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام شب وجدان کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد غضنفر حسین تونسوی نے خطاب کیا جبکہ محفل سماع میں عابد مہر و ہمنواوں نے قوالیاں پیش کیں۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں، پروفیسر محمد نعیم گھمن اور علاقہ سے معززین کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے دورہ بہاولپور میں 14 اکتوبر 2017ء کو مقامی انجمن تاجران کے مرکزی راہنماؤں سے ملاقات کی۔ عوامی تحریک کے رہنما سردار شاکر خان مزاری، چوہدری فیاض احمد وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے بعد خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد 14 اگست 2017ء کو کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر ایم ایس ایم بہاولپور عمران یوسف اور ضلعی صدر ایم ایس ایم بہاولپور چوہدری وسیم نے کی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شریک ہو کر یوم پاکستان پر جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور اور دیگر فورمز کا مشترکہ اجلاس 24 جولائی 2017ء کو مرکزی نائب نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن حاصلپور، پاکستان عوامی تحریک حاصل پور اور منھاج القرآن یوتھ لیگ حاصلپور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سردار شاکر مزاری نے ان تینوں فورمز کی تنظیم نو کی۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور ڈویژن کے عہدیداران کا تنظیمی و تربیتی کنونشن 30 مارچ 2017 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری کی صدارت میں ہوا۔ کنونشن ضلع رحیم یار خان، ضلع بہاولپور اور ضلع بہاولنگر کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک مہناج القرآن فاضل پورکے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے کی جبکہ علامہ غضنفرحسینین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.