سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب نائب امیرِ تحریک شعبان فریدی کی رہائش گاہ پر 19 فروری 2017 کی صبح منعقد ہوئی۔ تقریب تحریک نظامِ مصطفیٰ بہاولپور کے بانی علامہ عون محمد سعیدی، منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے ناظم مفتی مطلوب احمد سعیدی، تنظیم المدارس صوبہ پنجاب کے ناظم مفتی محمد کاشف، امن کمیٹی ضلع بہاولپور کے ممبر پروفیسر محمد اکبر مصطفوی، تحریک انصاف بہاولپور کے صدر ماجد علی باجوہ اور یونین کونسل 21 کے چیئرمین محمد رمضان سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں برتھ ڈے تقریب 12 فروری 2017ء کو پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام بہاولپور سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت نے 13تا 19 ستمبر2015ء تک بہاولپور میں چار مختلف مقامات پر ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا۔ ان کلاسز مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض انجام دیے۔ تربیتی کورس کی کلاسز کے آرگنائزرز میں طاہر مہروی، سیف اللہ چنڑ اور محمد عتیق الرحمن قریشی شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک بہاولپور کی ریلی میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیدار اور کارکنان فرید گیٹ بہاولپور پہنچ گئے۔
تحریک منہاج القرآن احمد پور چٹھہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم فیصل آباد تجمل حسین انقلابی کے علاوہ تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ بہاولپور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ حاصل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
صطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 27 اگست 2013 کو اے آر وائی نیوز کی حمایت اور بلوچستان حکومت کے آمرانہ رویے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے آزادی صحافت کو سلب کرنے کا آغاز کیا ہے، ان کا یہ فعل خلاف آئین اور میڈیا پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ تمام رہنماؤں نے ARY نیوز چینل کو سچ کی آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
بہاولپور : ینگ ڈاکٹر ز بہاولپور کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا، تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، سٹوڈنٹس اوئیرنیس سوسائٹی، انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی دیگر تنظیمات کی شرکت، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کے راہنماوں ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر منیر صدیقی، ڈاکٹرفاروق احمد، ڈاکٹر یاسر ارشاد اور ڈاکٹر فیروز نواز کا کہنا تھا کہ میٹروبس چلی تو ہماری لاشوں پر سے ہو کر گزرے گی خودساختہ خادم اعلی الیکشن سے قبل سرکاری وسائل الیکشن میں خرچ کررہے ہیں جو کہ غیر قانونی اورغیر آئینی ہے۔
امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف بغاوت کردیں، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد کرپٹ نظام کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کردے گی، مینارِ پاکستان کا جلسہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو جگا کر نظام بدلنا چاہتے ہیں اور سرِ عام بدلنا چاہتے ہیں، موجودہ کرپٹ اور یزیدی نظام میں انتخابی سیاست میں واپسی کو گناہِ کبیرہ سمجھتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کا شاندار عظمتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ سرکلر روڈ کی فضائیں عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانوں سے گو نج ا ٹھیں، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر گستاخانِ رسول کے خلاف تحریریں اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے نعرے درج تھے۔
مورخہ 23 جون 2012 کو تحریک منہاج القرآن بہاولپور نے بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں احمد حسن فاروقی نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
مورخہ 23 جون 2012ء کو تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے بہاورلپور کے ایک مقابمی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی جس میں احمد حسن فاروقی صوبائی نائب ناظم پنجاب، چوہدری سہیل کامران ایڈوکیٹ ضلعی کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر محمد عامر ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک، چوہدری محمد اسرار ایڈوکیٹ ودیگر رہنما بھی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 29 مئی 2012ء کو بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.