سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ودھیوالا تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بھکر (UC ہیتو) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن بھکر دلیوالا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کےمہمان خصوصی علامہ غلام رضا ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن جنوبی کوریا تھے۔ شوکت علی مصطفوی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن بھکرنے پروگرام کی صدارت کی۔ علامہ محمد رضا نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردور میں ایک مجدد آتا ہے اور موجودہ دور کا مجدد طاہرالقادری ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام بھکر میں شکارپور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ریلی کا آغاز قصرِ زینب سے ہوا جبکہ اختتام محمدی چوک پر ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام دریا خان میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف اور ڈویژنل کوآرڈیینٹر ضمیر مصطفوی نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام کے خاتمے تک ایم ایس ایم ہراول دستے کے طور پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
ڈاکٹرطاہر القادری دلے والا دھرنے میں پہنچ گئے، کہتے ہیں پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آ گیا ہے۔ علالت کے باوجود دھرنے میں شریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھکر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آگیا ہے، انیس سو ستر میں بھٹو نے غریبوں کی آواز بلند کی اور غریبوں کو شعور دیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت آئی تو پہلے مہینے پانی، بجلی، گیس کے آدھے بل غریب عوام کو ملیں گے۔ 90 دن کے اندر اندر ڈپو قائم کیے جائینگے جہاں غریب شہریوں کو آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، کپڑا، تیل آدھی قیمت پر ملے گا۔ ہائیکورٹ کا بنچ ضلع اور سپریم کورٹ کا بنچ ڈویژن کی سطح پر قائم ہو گا۔ سیشن جج کی عدالتیں تحصیل کی سطح پر لگیں گی، بلدیاتی نظام کو اتنا مضبوط بنا دینگے کہ ایم این اے اور ایم پی اے ان پر رشک کرینگے۔ زیادتی کی صورت میں ایس ایچ او 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہا تو نوکری سے جائے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھکر کے جمیل سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہوچکا، حکمران خزانہ لوٹتے اور قانون توڑتے ہیں، اب طاقتوروں سے حق چھیننے کا وقت آ گیا، ضمانت دیتا ہوں دو تہائی اکثریت دیں، دہشتگردی، فرقہ واریت ختم کر کے قوم کو تسبیح کے ایک دانے میں پرو دونگا، شیعہ سنی اور فرقہ واریت کی بات کرنے والے کو مسترد کر دیں، ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انقلاب کے بعد سب سے زیادہ طاقتور اقلیتیں اور وہ طبقات ہونگے جو آج سب سے زیادہ کمزور ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج کلور کوٹ میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی عہدیداران اور گورنمنٹ کالج کلور کوٹ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ بھکر میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
مئی 2013ء کے جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی نااہل اور کرپٹ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اسی ضمن میں پاکستان عوامی تحریک بھکر کے زیراہتمام بھی 11 مئی 2014ء کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت نے شرکاء کو ریلی میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کا دہشت گردی کے خلاف امیدِ پاکستان کنونشن، پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی، دہشت گردی کے خلاف قرار داد بھی منظور، موجودہ حالت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینا ملک سے غداری ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اسے بچانے کے لیے جانیں بھی قربان کر دیں گے، مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف کا کنونشن سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق MSM نے وزیرستان میں شروع ہونے والے ملٹری آپریشن کے دوران پاک فوج کا مورال بلند کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیوں، جلسوں، کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ کلور کوٹ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ بھکر میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک بھکر کے زیراہتمام مومن شادی ہال میں’’مصطفوی ورکرز کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک سیدمحمود الحسنین آغا، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرگودھا سردار عمردراز ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرسردار جمعہ خان بھی شریک تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.