سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام 6 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے سوشل میڈیا کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خدمت دین کی ضرورت و اہمیت پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 6 روزہ دروس عرفان القرآن مکہ میرج ہال چکوال میں انعقاد پذیر ہوا جس سے علامہ رانا محمد ادریس کا فکر اخرت کے موضوع پر خطاب کیا۔ تقریب مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن کی تحریک منہاج القرآن چکوال کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ میں شرکت، نائب ناظم اعلیٰ نے تنظیمی استحکام اور ورکنگ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی
136 واں ماہانہ حلقہ درود و محفل گیارویں شریف اور چوتھا سالانہ عرس مبارک حضرت علامہ قاری احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ الجامعۃ الاسلامیہ مدینۃ العلم مدینہ ٹاؤن چکوال میں منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کا ضلعی تنظیمی اجلاس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ نے چکوال تنظیم کی طرف سے منہاج فلڈ ریلیف میں کئے گئے کام پر ضلعی تنظیم کو مُبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں چکوال تنظیمات کی طرف سے ضلع بھر میں 24 مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن کے ذریعہ امدادی سامان کے 5 ٹرک جمع کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تربیتی نشست میں توقیر اعوان، عصمت قادری، علامہ قیصر منیر، چوھدری نذر حسین اور تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے جملہ فورمز کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار کا انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، ملک توقیر اعوان، تحریک منہاج القرآن چکوال و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی عالمی، علمی، ملی و دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔
جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم مدینہ ٹاؤن چکوال میں 114 واں ماہانہ حلقہ درود شریف و محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی، جس میں مولانا عبدالستار طاہری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سال سے بلا تعطل اس حلقہ درود کے انعقاد کا سہرا حضرت علامہ مولانا قاری احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کو جاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ملک بھر میں مختلف جہات پر فکری و تجدیدی کام کر رہی ہے، کیونکہ آج معاشرہ میں اصلاح احوال کی اشد ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی تنطیم نو کا اجلاس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں چوہدری نذر حسین کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت انجینئر محمد رفیق نجم نائب صدر تحریک منہاج القرآن و زونل کوآرڈنیٹر شمالی پنجاب نے کی۔ اجلاس میں حاجی عبدالغفور شیخ کی خدمات کو سراہا گیا اور تنظیم نو میں انہیں سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کا عہدہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے تمام فورمز کا مشترکہ اجلاس چکوال میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر ڈاکٹر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تمام فورمز کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون 2021ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن مدینہ ٹاون چکوال کے زیراہتمام 3 اپریل 2021ء کو بعد نمازِ مغرب جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم میں ماہانہ حلقہ درود و سلام منعقد ہوا۔ حلقہ درود کی محفل کا آغاز تلاوت کلامِ مجید اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیۂ درود و سلام پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل محمد رضا طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب زکوۃ و صدقات کا تعارف پیش کیا اور زکوۃ ادا کرنے کے فضائل پر گفتگو کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا اور شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سیکورٹی آفیسر ملک امتیاز اعوان کے والد محترم ملک وزیر اعوان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بوچھال کلاں تحصیل کلرکہار میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا ادریس قادری، ممبر مرکزی کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک توقیر اعوان، رانا اقبال یاسر، علامہ عثمان سیالوی، انجینئر آصف رمضان سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے 20 رکنی مرکزی اعلیٰ سطحی وفد، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ فیاض بشیر نے بھی اظہار خیال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.