سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل چکوال 25 مارچ سے 4 اپریل تک 400 خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکی ہے اور یونین کونسلز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظمین اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں، اس سلسلہ میں صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈشن چکوال حاجی محمد صابر نے بتایا کہ مستحقین تک یہ راشن دو مرحلوں میں رات کے اندھیرے میں ان تک پہنچایا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وروال (چکوال) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
نظامت حلقات درود تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ابن سینا ہائیر سکینڈری سکول چکوال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کی میزبانی جہانگیر حسین ناظم حلقہ درود تحریک منہاج القرآن نے کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں میلاد مصطفی کانفرنس چشتیہ مسجد محلہ عید گاہ میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ پروگرام حاجی محمد صابر اور حاجی عبد الغفور شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی و مارچ اور خواتین مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں منہاج القرآن چکوال کے قائدین، علماء کرام اور زندگی کے مختلف طبقات سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی خواتین نے بھی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں چھوٹے بچوں نے بھی جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت اور آفس سیکر ٹری قاری احمد رضا خان کے چہلم کا پروگرام مدینۃ العلم میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی رفقاء اراکین کے علاوہ دیگر علمائے کرام اور ان کی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب حضرت علامہ ظہیر احمد نقشبندی مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے کیا۔
مرکزی نظامتِ تربیت کے زیراہتمام ضلع چکوال کی تنظیمات کا ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ پریس کلب چکوال میں 29ستمبر 2019 کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں تحریک کے تمام فورمز کی جملہ تنظیمات کے 150 سے زاید عہدیداران نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور یوتھ لیگ کا تربیتی ورکرز کونشن پریس کلب چکوال میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں کے وابستگان اور عہدیدران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ناظم تربیت، پروفیسر محمد سلیم نے بھی کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مؤرخہ 3 فروری 2019 کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال مستقبل علم و تحقیق سے جڑا ہے، علم کی مقدار تو بڑھ رہی ہے مگر معیار گررہا ہے، معیار کو تربیت سے بہتر بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر احمد نواز ملک کے بڑے بھائی ملک رب نواز کا انتقال ہو گیا، ان کی نمازِجنازہ آبائی گاؤں چک باقر شاہ ضلع چکوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے وفد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ اور بزرگ کارکن و تاحیات رفیق بابا صوفی محمد نذیر وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ عثمانیہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وابستگان تحریک منہاج القران کے علاوہ کثیر افراد نے شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے حافظ محمد رضوان کی ہمشیران اور خان محمد کی بیٹیوں کی شادی کی تقریب چکوال کے گاوں کوٹ چوہدریاں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ وفد میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن، طیب ضیاء اور محمد رضا شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سید امجد شاہ، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور سیکرٹری کواڈرینشن تنظیمات طیب ضیاء نے منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں چکوال اور اور منہاج اسلامک سنٹر چک بھون کا دورہ کیا۔ سکول اور اسلامک سنٹر کی آمد پر مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.