سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں ورکشاپ سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، علامہ محمود مسعود، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی نے خطاب کیا
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے گرینڈ ضلعی مشاورتی اجلاس راجن پور میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈیرہ غازی خان میں ”رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ شان رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تاجدارِ کائنات آقا علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں رحمت فرمانے والے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی جانب سے تونسہ شریف کی نواحی بستی لغاری میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں اہل علاقہ متاثرین سیلاب کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تونسہ شریف (ڈیرہ غازیخان) میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈیرہ غازیخان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تونسہ شریف کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 30 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدی قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء چوھدری فیاض احمد وڑائچ اور تحریک کے دیگر قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 24 اور 25 فروری 2018ء کو جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں آپ نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس، سفیر امن سیمینار سمیت دیگر تنظیمی پروگراموں میں شرکت کی۔ یہاں آپ نے تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے مقامی قائدین کیساتھ کارکنان سے بھی ملے۔ جکھڑ امام شریف میں پیر سید باقر شاہ بخاری کے ختم چہلم کے بڑے اجتماع میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت سردار محمد سیف اللّٰہ خان سدوزئی نے کی۔ مظاہرہ میں خواتین و حضرات اور بچوں نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے زینب کے قاتل کی گرفتاری اور شہباز حکومت کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کا تنظیمی و مشاورتی اجلاس سردار شاکر خان مزاری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پی پی حلقہ 244 کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی پی حلقہ 244 کی ضلعی تنظیم تحریک منہاج القرآن کی تشکیل نو ہوئی۔ سردار شاکر خان مزاری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ مٹھن پی پی حلقہ 250 میں جا مع مسجد فریدی بازار والی میں سید نا امام حسین علیہ السلام کانفر نس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ احسان رضوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی امیر تحریک رانا محمد گلزار اور کارکنان بھی شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں آرگنائزر جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب راؤ وقار احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی جملہ تحصیلات میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کے حوالے سے بھرپور مشاورت کی گئی اور منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ ڈیرہ غازی خان میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.