سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ (فیصل آباد) کے زیراہتمام 22 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد عمر ریاض عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد بشارت عزیز جسپال اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میاں عبدالقادر نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر پشاور چرچ میں خود کش حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ، فیصل آباد کے زیراہتمام 21 ستمبر کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تحریک قیادت سے وفادار اور باہمت کارکنان کی بدولت ہی اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے موجودہ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے دن رات محنت کریں تاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔
تحریک منہاج القرآن كھرڑياں والا pp-52 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے استحصالی اور غریب کش نظام کے خاتمے کے لیے 23 دسمبر، لانگ مارچ اسلام آباد اور 11 مئی کے ملک گیر دھرنے کی صورت میں اذان دی تھی، اب جماعت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کارکنان کے نام پیغام ہے کہ شب و روز محنت کر کے ایک کروڑ جانثار جلد از جلد تیار کریں تاکہ عوام کو باطل و ظاغوت کے نظام سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بغدادی پارک میں بیداری شعور ورکرز کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں اذان دے چکے ہیں، اب اقامت ہوگی اور پورے ملک سے عوام دشمن نظام کا بستر گول کر دیا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ذہین اور مستحق 228 طلبہ میں سکالر شپ کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم وہی نافع ہے جس پر عمل کیا جائے۔ آج پاکستانی معاشرے میں علم کے ساتھ طلباء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
فیصل آباد: میٹرک میں 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے محنتی اور مستحق طلبہ جو فرسٹ ایئر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد نے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے جس کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی صدر رانا تجمل حسین نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی ورثے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی رہائش گاہ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ ملکی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ واقعہ صوبائی اور وفاقی حکومت کیلئے اہم سوالات چھوڑ گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں موجودہ فرسودہ نظام انتخاب کو مسترد کرنے کے لئے پرامن دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں 20 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کر کے کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کیا۔ دھرنے میں 12 صوبائی حلقہ جات سے خواتین نے بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصولی موقف کی تائید کی۔ فیصل آباد میں ہونے والے دھرنے میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شامیانے اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا ہوا تھا۔
پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی۔اس سیمینار میں نمایاں تحریکی خدمات سرانجام دینے والے کارکنان میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
سید ہدایت رسول قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن جن اداروں کی ذمہ داری تھی انہوں نے میچ فیکس کیا ہوا ہے۔ اسی لیے وہ استقامت سے تماشا دیکھ رہے ہیں امانت، دیانت کا جنازہ نکال دیاگیاہے۔ اور آئین کی دھجیاں ہر سو بکھری پڑی ہیں ان حالات میں 11 مئی کا الیکشن ملک وقوم کی تقدیر بدلنے نہیں بلکہ برباد کرنے کے لیے ہوگا۔
تقریب سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب مزدور کے حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہی ظالمانہ، کرپٹ انتخابی نظام جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کو پارلیمنٹ میں لا بٹھاتا ہے جو مزدور کا استحصال کرتے ہیں
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 67 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار 19 اپریل 2013 بروز جمعۃ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سہیل مقصود صوبائی حلقہ 67 نے کی۔ سیمینار میں مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بھائی انجینیئر محمد طارق فرید تھے
ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپٹ انتخابی نظام کے ذریعے تبدیلی کی بات کرنے والے خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ حالات اس کے بر عکس بہت تلخ اور خوفناک ہیں۔ کرپٹ الیکشن کے بعد 12 مئی کو امیدوں کے چراغ گل ہو جائیں گے اور ان کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔
ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے درست قیادت اور حقیقی عوامی نمائیندوں کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔ عوام کو انتخابی اصلاحات کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر 11 مئی والے دن اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.