سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 66 گ ب اواگت کے زیراہتمام 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز کی انتہائی منظم انداز میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیم نے رات کے اندھیرے میں مستحق خاندانوں کی دہلیز پر راشن پہنچانے کا عزم پورا کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 50 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔
محترم عبدالستار منہاجین (ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو) کے والد محترم جناب حاجی عبدالغفور فیصل آباد میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ 12 مئی بروز منگل صبح 5 بجے ڈیرہ حاجی محمد ارشد مغل، مین بازار رچنا ٹاون ستیانہ روڈ، فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 110 فیصل آباد کی طرف سے 40 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیےگئے۔ نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم، صدر پی پی 110 ملک سرفراز قادری اور ناظم پی پی محمد صدیق قادری کی سرپرستی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 108 فیصل آباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ علاوہ ازیں وائرس کش اسپرے بھی کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 104 ماموں کانجن (فیصل آباد) کی طرف سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونٹ (125گ ب) جڑانوالہ کے زیراہتمام 50 سے زائد مستحق گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ محمد احسن بلال ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم جڑانوالہ نے ضلعی ناظم تربیت ودعوت جڑانوالہ حامد محمود قادری اور رانا شکیل انجم راہنما پی پی 100کے ہمراہ راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 109 فیصل آباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جڑانوالہ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد کے جوانوں نے آج سے پورے فیصل آباد میں جراثیم کُش سپرے کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، اس مہم کا آغاز PP-107 کی CC-143 سے کیا گیا، اہل علاقہ نے اس وبا کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے مصطفوی کارکنان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
منہاج ویلفیئر فاوَنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 116 میں کروناوائرس کی آگاہی مہم میں، ملت چوک، نشاط آباد، مانانوالہ، ملک پور عوام میں 5000 ماسک اور 2000 سینی ٹائزر لوشن تقسیم کیے گئے۔ اس مہم میں پی پی 116کے عہدیداران، کارکنان، نے بھرپورحصہ لیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، رانا رب نوازانجم، علامہ عزیزالحسن، رانا طاہرسلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ مقدس ترین فریضہ ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت ایک قدرتی وباء کا سامنا ہے، وباء کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتیں افسوسناک انسانی المیہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن ماموں کانجن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 96ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کی تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گلفشاں کالونی، فیصل آباد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اسلامک سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے قائدین و کارکنان سے ملاقات کی اور اسلامک سنٹر کے بانی الحاج محمد عنایت اللہ قادری کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن محمد رفیق نجم بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، میاں کاشف اور ہزاروں کارکنان شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، رانا غضنفر علی، علامہ عزیزالحسن اور دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء سید ہدایت رسول شاہ قادری مرحوم کا چہلم یکم فروری کو جامع مسجد بغدادی، بغدادی پارک گلبرک اے فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے چہلم میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.