سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد کے زیراہتمام صاجزادہ سید ہدایت رسول قادری کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس میں سید شفاعت رسول قادری، حاجی امین القادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، معروف روحانی شخصیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ان کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت معزز علاقہ، سیاسی، سماجی شخصیات، علماء مشائخ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 12 جوڑوں کے نکاح و رخصتی ہوئی، جنہیں جہیز کا مکمل سامان بھی دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پنجاب بشارت جسپال اور ممبر نیشنل اسمبلی خرم شہزاد اور ممپر پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے، انتخابات کی نگرانی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ منہاج القرآن فیصل آباد کی ضلعی تنظیم کا اہم اجلاس اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ضلعی اورصوبائی حلقہ جات کے عہدیداران ورفقاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جسمیں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے منہاج القرآن کے کارکنان ملکی استحکام کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سرشار تھے اور آج بھی ان کے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔
تحریک منہاج القرآن بگے محل شریف پی پی 100 جڑانوالہ کے زیراہتمام درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے قائدین و کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن کے پروگرام میں شریک ہوئی۔ انجینئر رفیق نجم نے ’’خدمت دین کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیا ہے، اسکے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔ علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو تشنگانِ علم کو سیراب کرے گا اور نسل نو کو قرآنی تعلیمات سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیداری شعور مہم کا مرکز و محور ہے، وہ قرآنی تعلیمات کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچا رہے ہیں۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی‘‘ کے موقع پر کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری، ناظم حافظ رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا، جنگ ستمبر میں بہادر پاکستانی شہریوں نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ 1965ء کی جنگ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی وہ مشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے منسوخ ہونے سے دنیا تہذیبی تصادم اور خلفشار سے بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے خلاف فتنوں کا راستہ روکنے کیلئے ابہام سے پاک قانون سازی ناگزیر ہے، جب تک عالمی سطح پر اس ضمن میں واضح قانون سازی نہیں ہو گی اس نوع کے واقعات کا احتمال رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 31 اگست جمعۃ المبارک کو پیغمبر امن کی شان کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کرنیوالے دہشتگردوں اور انسانیت کے بد ترین مجرموں کے خلاف یوم ’’شان رحمۃ للعالمین‘‘ کے طور پر منایا جائے گا، جس میں علماء اس عنوان پر خطابات کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس سے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری اور رانا طاہر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قاتل نواز لیگ کے امیدوار ووٹ نہیں پھانسی کے حق دار ہیں، ان درندوں کو جب بھی موقع ملے گا یہ اپنے مفادات کیلئے بے گناہ انسانی خون بہائیں گے کیونکہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام نواز شریف اور شہباز شریف نے کروایا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمد قادری، سہیل مقصود اور رانا کرامت علی نے ڈی آئی خان میں خود کش دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماوں نے خودکش دھماکہ میں اکرام اللہ گنڈا پور سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
منہاج القرآن کے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری نے دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ’’اسلام میں انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اسلام امن و محبت، مشاورت، رواداری اور اخوت کا علمبردار ہے۔ اسلامی تعلیمات انسانیت کی بقا، فلاح و بہبود اور ارتقا کے سنہری اصولوں پر مبنی ہیں.
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدرسید ہدایت رسول قادری نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور اشرافیہ کے خلاف فیصلہ آیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کی بالادستی اور سیاسی مافیا کی شکست ہے۔ انہوں نے پی پی حلقہ جات کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اللہ رکھا نعیم، رانا رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، غلام محمد قادری اور میاں امجد قادری بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.