سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام آفنباخ میں 19 فروری کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقا اور عہدیداران کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ریٹائرڈ پروفیسر کرسچن ویلیام ٹیرول اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حمزہ طاہر نے حاصل کی جبکہ آقائے دو جہاں کی بارگاہ بے کس پناہ میں نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاجی محمد افضل قادری نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے سابق صدر مجلس شوریٰ مرزا صغیر احمد نے مورخہ 08 فروری 2015 کو اپنے گھر آفن باخ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خوبصورت اہتمام کیا جس میں آفن باخ کے علاوہ فرینکفرٹ اور ڈیژن باخ سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی اور اس روحانی محفل کا حصہ بنتے ہوئے فیوض و برکات سے مستفید ہوئے۔ پاکستان سے یورپ کے تبلیغی دورے پر تشریف لائے صاحبزادہ محمد حبیب اللہ نقشبندی (سجادہ نشین دربار عالیہ خلیل آباد شریف) نے محفل کی صدارت کی۔
ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی یورپ سمیت دُنیا بھر میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے محفل کا اہتمام مسجدمنہاج القرآن اینی پتال(ہاگن ) میں کیا گیا۔محفل میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی، جو جھوم جھوم کر اپنے آقا و مولا کا ذکرسن کراپنے دل وروح کو تسکین پہنچا رہے تھے۔
17 جون کو لاہور میں ریاستی دہشتگردی میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے معصوم اور نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے 14 افراد کو ابدی نیند سُلا دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اس ظُلم و ستم اور بربریت کی مثال کسی جمہوری معاشرے میں تو درکنار کسی آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی۔
رمنی (ایم سی بی یورپ) برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گزشتہ دنوں برلن میں پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ پر پنجاب پولیس کے دھاوے، ظلم و بربریت، بے رحمانہ کاروائی اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ایک عظیم الشان اور بیحد کامیاب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوا برلن میں قائم تمام کشمیری و پاکستانی سیاسی، مذہبی، سماجی اور رفاہی تنظیمات کے نمائندے مظاہرے میں شامل تھے۔
برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق مورخہ 4 اپریل 2014 کوسرپرست ایم سی بی، ایشین پیپلز نیوزایجنسی، اپنا انٹرنیشنل کے سربراہ، تحریک منہاج القران کے میڈیاکو آرڈینیٹر برائے یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینینیٹر، جرمنی کے معروف و ہر دلعزیز صحافی و شاعر محمدشکیل چغتائی کو دل کا دورہ پڑا، اور فوری طور پر ان کی ایک بند شریان کھول کر انکی جان بچالی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ناظم محمد افضل قادری نے مورخہ 19 جنوری 2014 کو نومسلم جرمن محمدعلی کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹریٹ کے دورہ کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی تقریب 25 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس منصوبے کو اس لیے لانچ کیا ہے تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی تعلیم دینے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے آگے ایک بندھ باندھا جا سکے۔
مورخہ 24 دسمبر 2013 کو چیف کوارڈینیٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے منہا ج القرآن انٹرنیشنل برلن کی طرف سے منعقدہ منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی نشست میں شرکت کی۔ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین اور یوتھ لیگ کے عہدیداران نے معزز مہمانوں کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔
منہاج القُرآن فرینکفرٹ کے زیرِ اہتمام 24 نومبر بروز اتوار پیغامِ اِمامِ حُسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علامہ محمد مُدثر اعوان صاحب نے (آسٹریا) خصوصی شرکت کی او رشانِ اہلبیت پر ایک مختصر مگر مُدلل اور جامع خطاب فرمایا، اُن کے ساتھ نعتِ خوان رسولِ مقبول شہریار خان بھی آسٹریا سے تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کے زیر اہتمام مورخہ 24 نومبر2012ء کو سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں گرد ونواح سے عاشقان نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضر ت امام حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ساتھیوں کے اعزا ز میں مورخہ 22 نومبر 2012 کو پرتکلف عشائیہ دیا جس میں قونصلر جنرل امتیاز اے قاضی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ، جرمنی) کے زیراہتمام امسال بھی اجتماعی نماز عید الفطر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر سال کی طرح نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ دور دراز کے علاقوں سے قافلہ در قافلہ لوگ شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر قاری خالد محمود قادری نے لیلۃالقدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اس رات کو اپنے فرشتوں کے ساتھ عرش الٰہی پر سدا دیتا ہے کہ ہے کوئی جو مجھ سے فضل مانگے، میں (رب) اس کو سب کچھ عطا کردوں اور اس رات بندے اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوتے ہیں، اللہ سے اپنے گناہوں کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (برلن، جرمنی) کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن یوتھ لیگ کی جانب سے مورخہ 02 اگست 2012ء کو جامع مسجد برلن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں MCB یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.