سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز برلن (جرمنی) اور مسجد پاک محمد کی انتظامیہ نے مورخہ 24 فروری 2011ء بروز جمعرات کو مشترکہ طور پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا۔ اس محفل میں مسجد بلال، منہاج الحسین، مسجد جعفر صادق، پاکستان مسلم لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی کے شرکاء کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی خواتین وحضرات، بچوں اور مختلف ممالک کے مسلمانوں اور غیر مسلموں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے زیراہتمام مورخہ 10جنوری 2010ء بروز سوموار کو پاک محمد مسجد برلن کی انتظامیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن اور سینٹر برائے بین المذاہب ڈائیلاگ برلن (موآبٹ)کے تعاون سے مورخہ 10دسمبر2010ء کو وسطی برلن کے ضلع ٹیر گارٹن کے ٹاؤن ہال میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے ایک امداد ی شام منائی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے زیراہتمام مورخہ 28 نومبر 2010ء بروز اتوار کو پاکستان کلچر سنٹر میں عید الاضحی کی مناسبت سے عید ملن پارٹی منعقد ہوئی۔ عید ملن پارٹی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر فیض احمد اور میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی کے علاوہ انتظامیہ کے اراکین اور وابستگان نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز شائق اشتیاق نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ چودھری محمد اشتیاق اور میاں عمران الحق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمنی کے صدر فیض احمد اور صدر مجلس شوریٰ برلن خضر حیات تارڑ نے وفد کے ساتھ مورخہ 21 اکتوبر2010ء بروز جمعرات مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان کا وزٹ کیا۔ فیض احمد اور خضر حیات تارڑ نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور قائدین سے ملاقات کی۔
برلن بیورو اور مرکزی آفس اور مرکزی آفس MCB یورپ کے مطابق برلن میں مورخہ 19 اکتوبر 2010ء بروز منگل جرمنی کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افرادنے برلن کے مشہور اور پررونق شاہراہ کوڈام پر واقع یادگاری گرجاگھرکے قریب کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے مظاہرہ کیا۔ اسلامی تحریک کے سابق امیر اور کشمیر فورم کے صدر خالد محمود اور تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ و جنرل سیکرٹری کشمیر فورم محمد شکیل چغتائی نے مظاہرے کی قیادت کی جس میں آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے خصوصی شرکت کی
فرینکفرٹ بیورو اور مرکزی آفس MCB یورپ کی مطابق منہاج یورپین کونسل کے تین روزہ اجلاس میں اتوار کو MQI فرینکفرٹ کی تنظیم، منہاج یوتھ لیگ، اجلاس کے دیگر شرکاء اور عام افراد کا اجلاس ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کی مسجد میں جاری تھا کہ MEC کے امیر علامہ حسن میر قادری کی پر اثر اور دل سوز تقریر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی کوآرڈینٹر رانا محمد بشیر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ بیورو اور مرکزی آفس MCB یورپ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام نو تشکیل شدہ منہاج یورپین کونسل کا پہلا اجلاس مورخہ 8 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین یونین کے ممالک کی تنظیمات پر مشتمل منہاج یورپین کونسل کاپہلا اجلاس 8 اکتوبر کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یورپ بھر سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی جن میں امیر تحریک علامہ حسن میر قادری(فرانس)، صدراعجاز احمد وڑائچ(ناروے)، نائب صدر شبیر احمد کھوکھر(جرمنی)، سیکرٹری جنرل محمد بلال اپل(ڈنمارک)، جوائنٹ سیکرٹری محمد نعیم رضا (آسٹریا)، ناظم رابطہ ظہیر انجم(اٹلی)، سرپرست ویلفیئر ڈاکٹر عابد عزیز(ہالینڈ)، ڈائریکٹر ویلفیئر حافظ اقبال اعظم(فرانس)، صدر MPICسید محمد ارشد شاہ(اٹلی)، سیکریٹری جنرل MPICسید محمد جمیل شاہ(یونان)، سپرست MCBمحمد شکیل چغتائی(جرمنی)، سیکریٹری جنرل MCBنوید احمد اندلسی (سپین)اور کوارڈینیٹر MCBاٹلی سمیع اللہ وڑائچ (اٹلی)شامل تھے
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی نے بین المذاہب رابطہ کمیٹی کے تعاون سے (جس کی سربراہ ڈاکٹر برگٹاساسن ہیں) فرینکفرٹ کے سب سے بڑے چرچ (فرینکفرٹرڈم)، اس ڈوم کے بازو میں چوتھی منزل پر ایک شاندار کانفرنس مورخہ 31 مئی 2010ء کو منعقد کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے زیراہتمام تمام مراکز میں جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا، جن مراکز میں جگہ کی کمی رہی وہاں کے فرزندان تحریک نے شہر کے بڑے بڑے ہال بک کروا کر جشن آمد رسول کا اہتمام کیا تاکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیملی سمیت اپنے آقا کے جشن مولود میں حاضری لگوا سکیں۔
حضرت شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ نے مورخہ 24 جنوری 2010 کو ادارہ منہاج القرآن کا دورہ کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب سعید سے خطاب کیا، ان کی آمد پر انتظامیہ کے صدر فیض احمد، جنرل سیکرٹری محمد ارشاد، فنانس سیکرٹری حیدر خان، نائب خازن حاجی جاوید حسن، مجلس شوریٰ کے صدر خضر حیات تارڑ اور دیگر ساتھیوں نے ان کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیر اہتمام یوم عاشور پر 10 محرم الحرام، 27 دسمبر 2009ء کو "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس"کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ منہاج القرآن برلن اور پاک محمد مسجد برلن نے مشترکہ طور پر یہ کانفرنس کرائی جس میں برلن کی مذہبی، سیاسی، رفاہی تنظیموں کے علاوہ کاروباری شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی۔
جرمنی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں 27 نومبر 2009ء کو عید الاضحی بڑی سادگی مگر جوش و خروش سے منائی گئی۔ جرمنی میں اس سال اہل سنت و الجماعت، دیو بندی اور اہل حدیث کا ایک ہی دن عید منانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند اور قابل تقلید تھا۔ اس سلسلہ میں ادارہ منہاج القرآن برلن کے پروگرام کے تحت 27 نومبر 2009ء کوصبح 9 بجے نماز عید پڑھائی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی میں بھی عیدالاضحیٰ پر پروقار اجتماع منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی تھی اور ایگزیکٹیو کونسل کے عہدیداران نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے لوگوں کا انتہائی پرتپاک استقبال بھی کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.