سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 8 مئی 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز مراتھونا میں ضلع نارروال کے رہائشی ارشد مسیح نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور ذیلی مرکز ماراتھونا کے ذمہ داران کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا، اس نوجوان کا نیا اسلامی نام محمد ارشد رکھا گیا۔
منہاج پیش اینڈ اینٹی گریشن کونسل یورپ کے صدر محمد اعجاز وڑائچ اپنے ساتھی محمد اصغر کے ساتھ یکم اپریل 2010ء کو یونان کے دورہ پر تشریف لائے۔ ایئر پورٹ پر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے صدر غلام مرتضی قادری، صدر منہاج القرآن جاوید اعوان، مرزا محمد امجد جان، عبدالجبار سلہری اور محمد آصف چک بساوہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
نظامت امور خارجہ کی دعوت پر منہاج القرآن کے سمندر پار پاکستانیوں میں سے 4 قائدین 14 جنوری 2010ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ٹیم کے اہم رکن عدنان سہیل، منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر سے محمد انور، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے قائدین شوکت حیات اور کاشف محمود شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی ادارے منہاج مصالحتی کونسل نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اکتوبر 2009ء میں ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب "امن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں یونان بھر کی تمام سماجی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں اور نمائندوں کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم محمد رمضان قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کو یونان کی تنظیمی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیمی کارکردگی اور مشن کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا، کام میں مزید بہتری کے لئے ہدایت کی اور نئی انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.